”80 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی طاقتور آندھی مٹّی کے طوفان اور تیز بارش متاثّر کر سکتی ، موسمی انتباہ جاری“

فیصل آباد)موسمی انتباہ! وید ر بسٹرز پاکستان کے مطابق

فیصل آباداور لاہور کی جانب گرج چمک کے طاقتور طوفان گامزن۔ اس وقت فیصل آبادسے شدید آندھی کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ اگلے 1 گھنٹے میں لاہور میں بھی 80 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی طاقتور آندھی مٹّی کے طوفان اور تیز بارش متاثّر کر سکتی ہے۔سیالکوٹ، چنیوٹ، گوجرانوالہ،

شیخوپورہ،ننکانہ صاحب، اوکاڑہ اور نارووال میں بھی 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کیآندھی کیساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ تازہ ترین: گرج چمک کے طاقتور طوفان اس وقت سرگودھا کے جنوب میں موجود ہیں اور جنوب مشرق کی سمت میں بڑھ رہے ہیں۔اگلے 1 سے 2 گھنٹوں میں

خوشاب، چنیوٹ، فیصل آباد، جھنگ اور ملحقہ علاقوں میں 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی کیساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔اسکے علاوہ اگلے 1 گھنٹے میں کوٹلی، میرپور، جہلم اور بھمبر کے علاقوں میں بھی 65 سے 85 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہواؤں کیساتھ تیز بارش

کی توقع ہے۔گرج چمک کے ان طوفانوں کے دوران 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی ہلکی شدّت کی گرد آلود آندھی اور ساتھ 1.5 انچ سے زائد حجم کے بڑے اولے بھی کئی مقامات پر پڑ سکتے ہیں۔اگلے 3 دنوں میں جنوبی خیبر پختونخواہ، جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں گرد اور گرج چمک کے طوفان کا کم سے کم

ایک سلسلہ اثر انداز ہو سکتا ہے۔چنانچہ بارکھان، کوہلو، ڈی جی خان، ڈی آئی خان، بنّوں، بھکّر، ملتان، ساہیوال، بہاولپور اور اطراف کے اضلاع میں تیز بارش اور شدید ژالہ باری ہو سکتی ہے۔ 15 جون بروز منگل کو

رحیم یار خان، ژوب، سبّی، ڈیرہ بگٹی، نصیرآباد، خضدار، لسبیلہ اور ملحقہ اضلاع میں مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ متاثّر کر سکتا ہے جس کے سبب گرج چمک کے طاقتور طوفان رونما ہونے کیساتھ تیز بارش کے 40 فیصد امکانات ہیں

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.