گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان نوٹیفکیشن جاری

لاہور سمیت پنجاب بھر کی

ماتحت عدالتوں میں گرمیوں کیتعطیلات کا اعلان، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ چیفجسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد 3 ہفتوں کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، شہر سمیت پنجاب بھر کی ماتحت عدلیہ میں 28 اگست تک گرمیوںکی تعطیلات جاری رہیں گی، مری کی عدالتوں میں

گرمیوں کی تعطیلات کے نوٹیفکیشن کا اطلاق نہیں ہو گا، مری کی عدالتوں کے ججز رواں برس جنوری کے مہینے میں تعطیلات حاصل کر چکے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ماتحتعدلیہ میں 17 جولائی سے 6 اگست تک پہلا گروپ گرمیوں کی تعطیلات کرسکے گا، 8 اگست سے 28 اگست تک ججز کا دوسرا گروپ

گرمیوں کی تعطیلات حاصل کر سکے گا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور ایڈیشنل سیشن ججز گرمیوں کی تعطیلات کے دوران کسی کیس کو سماعت کیلئے مقرر نہیں کریں گے۔نوٹیفکیشن کی کاپی پنجاب کے تمام اضلاع کے سیشن ججز کو بھجوا دی گئی ہے۔دوسری جانب پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں گرمی کی چھٹیوں

کا معاملہلٹک گیا، این سی او سی کی جانب سے چھٹیاں 18 جولائی سے یکم اگست تک دینے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ صوبائی وزیر تعلیم بچوں کو 2 جولائی سے 2 اگست تک چھٹیاں دینے پر بضد ہیں، چھٹیاں دینے یا نہ دینے کا حتمی فیصلہ آئندہ

این سی او سی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔سرونگ سکولز ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر میاں رضاء کا کہنا ہے کہ گرمی چھٹیاں دینے کی بجائے سکولوں کے اوقات میں مزید کمی کرکے بچوں کو تعلیمی نقصان سے بچایا جاسکتاہے۔او سی کے اجلاس میں

کیا جائے گا۔لاہورسمیت پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں گرمی کی چھٹیوں کا معاملہ لٹک گیا ہے۔ہر سال سکولوں میں گرمی کی چھٹیوں کا آغاز یکم جولائی سے کردیا جاتا ہے۔ذرائع کے مطابق این سی او سی کی جانب سے

چھٹیاں 18 جولائی سے یکم اگست تک دینے کی تجویزدی گئی ہے جبکہ صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس بچوں کو 2 جولائی سے 2 اگست تک چھٹیاں دینے پر بضد ہیں۔حکومتی ذرائع کے مطابق گرمی کی چھٹیاں دینے یا نہ دینے کا حتمی فیصلہ آئندہ این سی او سی کے اجلاس میں ہوگا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.