پاکستان کیلئے کھیلوں، ورلڈ کپ جتواؤں، شاہنواز دھانی کا خوبصورت خواب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )شاہنواز دھانی نے کہا کہ میرا خواب ہے

کہ پاکستان کے لیے کھیلوں اور ورلڈ کپ جتواؤں۔ تفصیلات کے مطابقاپنے کیریئر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئےشاہنواز نے بتایا ہےکہ ان کا تعلق لاڑکانہ کے ایک گاؤں سےہے جہاں بہت محدود وسائل ہیں تاہم

اس کے باوجودانہیں کرکٹ کا جنون تھا اور اسی جذبے کی وجہ سے پرفارم کیا۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سیزن 6 میں ٹیم ملتان سلطانزکے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے پی ایس ایل میں کامیابی پر فخر کا اظہار کی

ا ہے۔ انہوںنے کہا کہ پی ایس ایل میں بین الاقوامی پلیئرز کے ساتھ کھیلنے میں بہت سیکھنے کو ملتا ہے۔خیال رہے کہ پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں

لینے والے بولر رہے۔ دوسری جانب پاکستان سْپر لیگ کی فاتح ٹیم ملتان سلطانز کے ابھرتے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کا آبائی شہر لاڑکانہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے

ایڈیشن میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے کہا کہ بہترین پرفارمنس پر کا شکر ادا کرتا ہوں۔فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ نوجوان محنت کریں تو اپنے صوبے اور ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔واضح رہے

کہ پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں بالروں کی فہرست میں شاہنواز دھانی 20وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے قومی کرکٹر شاہنواز ڈاہانی کو بہترین کارکردگی پر مبارکبادپیش کی ہے ۔اتوارکو بلاول ہائوس سے جاری بیان میں بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ شاہنواز ڈاہانی نے بہترین کارکردگی کے ذریعے تمام پاکستانیوں کی دلوں کو شاد کیا، لاڑکانہ کے باسیوں کے سر بلند کردیئے۔انہوں نے کہاکہ ملک کے دیگر صوبوں کی طرح سندھ کے نوجوان بھی بڑے حوصلے اور صلاحیتوں کے مالک ہیں،

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.