کشمیر میں (ن) لیگی انتخابی مہم مریم نواز چلائیں گی، نواز شریف کی شہباز شریف کو ہدایت‎‎

اسلام آباد مسلم لیگ ن کے قائد میاںنوازشریف نے شہباز شریف کو ہدایات جاری کر دیں

، اس بار کشمیر الیکشن مہم مریم نوازشریف خود چلائیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق قائد ن لیگ نواز شریف اور صدر ن لیگ شہباز شریف کے مابین ٹیلفونک رابطہ ہوا جس میں کشمیر کے

آئندہعام الیکشن کے حوالے سے بات چیت ہوئی ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو کشمیر الیکشن پرفوکس کرنے کی ہدایت کردی۔پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ کشمیر الیکشن کی مہم

کے حوالے سے مشاورت ہو گئی ہے کہ کشمیر کے عام انتخابات کی مہم اس بار مریم نواز کو سونپی جانے پر اتفاق کر لیا گیا ہے ۔ مسلم لیگ ن کےقائد میاں نواز شریف نے ہدایات جاری کی ہیں کہ کشمیر الیکشن میں شہباز شریف اور مریم نواز مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں، اور دونوں الگ الگ عوامی اج

تماعات سے خطاب کریں۔واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر محترمہ مریم نواز نے وعدہ کیا تھا کہ وہ اس بار وہ کشمیر الیکشن کی مہم خود چلائیں گی ۔ انہوں نے کہا تھا کہ آزاد کشمیر کا الیکشن آرہا ہے ۔ اب ووٹ کو عزت اور ووٹ پر پہرہ دینے کی باری آزاد کشمیر کی ہے ۔ اور میں آپ سے وعدہ کرتی ہوں کہ آزاد کشمیر مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کی قیادت مریم نواز کریگی۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نوازشریف کی زندگی کی گارنٹی دیں گے تو اگلے دن آجائیں گے۔ ایک انٹرویو میں مسلم لیگ (ن)کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف کا علاج نہیں چل رہا ہو تو وہ واپس آجائیں گے، ان کی صحت یابی کیلئے تین آپریشن

ضروری ہیں، ہم نے کہا نواز شریف کی زندگی کی گارنٹی دیں گے تو وہ اگلے دن آجائیں گے۔شاہد خاقان نے کہا کہ نواز شریف کو مفرور قرار دیا گیا ہے ان کی سزائیں بحال ہیں، وہ واپس آئیں گے تو اپنے کیسز کا سامنا کریں گے۔بجٹ سے متعلق انہوں نے کہا کہ معاشی حالات اتنے خراب ہوگئے کہ بجٹ بنا ہی نہیں سکتے، تاریخ کا پہلا بجٹ ہے وزیر خزانہ نے ریلیف دینے کی بات تک نہ کی، شوکت ترین بجٹ میں یہ تک نہ کہہ سکے کہ مہنگائی کنٹرول ہوگی، بجٹ میں اتنی کوتاہیاں ہیں کہ رقم پوری ہی نہیں ہوسکتی۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ بجٹ کے اہداف پورے کرنے کے لیے حکومت نے اقدامات نہیں اٹھائے، حکومت کو نئے ٹیکس لگانے ہوں گے پھر بجٹ اہداف پورے ہوں گے۔شاہد خاقان

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *