ٹریکٹرزمہنگے قیمت میں 1 لاکھ 7ہزار روپے تک اضافہ

کراچی ٹریکٹر مہنگے ہوگئے، نجی ٹریکٹر ساز ادارے نے قیمتوں میں 70 ہزار سے

1 لاکھ 7 ہزار روپے تک اضافہ کردیا۔میڈیا رپورٹ کےمطابق ادارے نے پیداواری لاگت بڑھنے کو جواز بنایا، ڈیلرز کو نئی قیمتوں کا سرکلر جاری کردیا۔ سرکلر کے مطابق

نجی ٹریکٹر ساز ادارے کے ماڈل285 کی قیمت میں ایک لاکھ 7ہزار ایک سو روپے اضافہ ہوگیا۔ ماڈل 240 کی قیمت 88 ہزار 200 روپے بڑھا دی گئی۔ ماڈل 260 کی قیمت 93 ہزار 450روپے جبکہ ماڈل 375 ٹریکٹر 99 ہزار 750 روپے

مہنگا ہوگیا۔ماڈل 375 فور ڈبلیو ڈی کی قیمت میں 71ہزار 400 روپے جبکہ ماڈل 360 فور ڈبلیو ڈی کی قیمت میں 70 ہزار 350 روپے اضافہ کردیا گیا۔ سرکلر کے مطابق یکم جون کے بعد ہونے والی بکنگ پر بھی اضافی قیمت وصول کی جائیگی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *