پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ نے ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ سے شادی کی خبروں تردید کر دی

، اور تحریک انصاف اور حلیم عادل شیخ پر جعلی
پروپیگنڈہ کرنے کا الزام عائد کر دیا۔رکن صوبائی اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ

نے سوشل میڈیا پر حریم شاہسے منسوب گردش کرنے والی خبروں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔سید ذوالفقار علی شاہ کی فیس بک پر کی گئی پوسٹ کے مطابق انکی جانب سے سندھاسمبلی میں کی گئی حالیہ تقریر جس میں انہوں نے تحریک انصاف کے ممبران کو “گدھا”

کہا تھا ،اس کے بعد ہی اپوزيشن لیڈر حلیم عادل شیخ سمیت تحریکانصاف ایسی گھٹیا حرکتوں پر اتر آئے۔حلیم عادل شیخ اور پوری تحریک انصاف کو کہتا ہوں مقابلہ اسمبلی میں آکر کرو تمہاری یہ حرکتیں کبھی خاموش نہیں کروا سکتی۔مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر سے میرا کوئی تعلق نہیں، میں چیلنج کرتا ہوں

حلیم عادل شیخ کو ہمت ہے تو اسمبلی میں مقابلہ کرے۔رکن صوبائی اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ ان جعلی پروپیگنڈہ سے گھبرانے والا نہیں ہوں۔ ان لوگوں کو شرم آنی چاہیے یہ اپنی گھٹیا سیاست کے لیئے کسی کی ماں بہن کی عزت کے ساتھ کھیلتے ہیں۔واضح رہے کہ معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سے شادی کرلی۔حریم شاہ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں شادی کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ میں نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کر لی ہے تاہم فی الحال حریم شاہ کی جانب سے شوہر کا نام نہیں بتایا گیا۔حریم شاہ کا کہنا ہے کہ وہ جلد

شوہر کا نام اور شادی کی تفصیلات کے حوالے سے جلد ہی مداحوں کو آگاہ کریں گی۔سوشل میڈیا پر بعض ذرائع نے دعویٰ کیا کہ حریم شاہ کی سید ذوالفقار علی شاہ سے شادی ہوئی تاہم اب پی پی رہنما نے اس کی تردید کر دی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.