عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

ریاض)سعودی ماہر فلکیات اور القصیم یونیورسٹی میں موسمیات کے سابق پروفیسر عبداللہ المسند نے کہا ہے کہ

’فلکیاتی علم کے مطابق 11جولائی 2021 کو ذی الحجہ کی پہلی تاریخ ہوگی اور عید الاضحیٰ 20 جولائی 2021 کوہونے کا امکان ہے۔‘اخبار 24 کے مطابق پروفیسر عبداللہ المسند نےبتایا کہ ’اس مرتبہ ذیقعدہ کا مہینہ 30 روز ا ہوگا۔ 10 جولائی سنیچر کو چاند 35 منٹ تک سورج غروب ہونے کے بعد نظر آتا رہے گا۔‘’ہجری سال

کےبارہویں مہینے ذی الحجہ کی پہلی تاریخ 11 جولائی اتوار کو ہوگی جبکہ وقوف عرفہ (حج کا رکن اعظم) پیر 19جولائی کو اور ام القریٰ کیلنڈر کے عین مطابق 20 جولائی منگل کو عید الاضحی ہوگی۔‘ علاوہ ازیں فلکیاتی علوم کی عرب تنظیم کے رکن ابراہیم الجروان نے بھی توقع ظاہر کی ہے کہ اس سال عید الاضحیٰ

منگل 20 جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔الامارات الیوم سے گفتگو کرتے ہوئے ابراہیم الجروان نے کہا کہ ’ذی الحجہ کا چاند سنیچر 10 جولائی 2021 کو اماراتی وقت کے مطابق صبح پانچ بج کر 17 منٹ پر پیدا ہوگا اور یہ سورج غروب ہونے کے بعد تقریباً 34 منٹ تک افق پر نظر آئے گا۔‘خلیجی ممالکمیں عیدالاضحیٰ کی متوقع تاریخ بتا دی۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق

عادالسعدون نے پیش گوئی کی ہے کہ عید الاضحٰی کا پہلا دن 20 جولائی کو ہوگا کیونکہماہ ذی الحجہ کا چاند 11 جولائی کو اتوار سے نمودار ہونے کی توقع ہے۔انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ 10 جولائی بروز ہفتہ صبح 4 بجکر 17 منٹ پر چاند سورج کے ساتھ مل جائے گا اور چاند 36 منٹ تک غروب آفتاب کے بعد

تک نظر آتا رہےگا۔ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ عام انسانی آنکھ سے چاند کو دیکھا جا سکے گا جبکہ دوربینوں کے ذریعے یہ منظر اور بھی آسانی سے دیکھا جاسکتا ہے۔عادل نے مزید کہا کہ ذوالحجہ کا مہینہ 11 جولائی کو شروع ہوگا اور

یوم عرفات پیر کو 19 جولائی کو ہوگا۔دوسری جانب کورونا وبا کے پیش نظر دنیا بھر میں قربانی کے جانوروں کی خریداری بھی شروع ہونے جارہی ہے۔ خلیجی مملک سمیت ایشیائی خطے میں بھی مسلمان مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ سنت ابراہیمی ادا کریں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *