انٹربینک میں ڈالر کتنے کا ہو گیا؟ روپے کی قدر مزید گر گئی

کراچی کاروباری ہفتے کے دوران دو سرے روز ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

۔انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں21پیسے اضافہ ہوا ہے جبکہ بینکوں کے درمیان ڈالر کا لین دین 158.42 روپے پر آگیا۔دوسری جانب

وزارت خزانہ کا کہناہے کہ قومیمعیشت کے اشاریے نمایاں اقتصادی بحالی کی عکاسی کررہے ہیں جب کہ اقتصادی حرکیات میں تیزتراضافہ ہو رہا ہے۔نئے مالی سال کےوفاقی بجٹ میں حکومت نے بڑھوتری پرمبنی اقدامات تجویز کیے ہیں جس سے اقتصادی بڑھوتری کی رفتار جاری رہے گی

اور اس سے معیشت میں مسابقت کی فضا کوتقویت ملے گی۔جاری مالی سال میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 29.4 فیصد، برآمدات میں 10.4، مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری میں 107فیصد، محصولات میں 17.5 فیصد اورکیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ اورکاروباری

سرگرمیوں کے حوالہ سے نمایاں بڑھوتری قومی معیشت کی بحالی کا مظہرہےوزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ ماہانہ اقتصادی اپ ڈیٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 29.4 فیصدبڑھوتری ہوئی،26.7 ارب ڈالر زرمبادلہ ہوگیا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *