زلفی بخاری کا دورہ اسرائیل؟ حکومت بھی تفصیلات سامنے لے آئی

اسلام آباد وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری کے مبینہ دورہ اسرائیل

پردفتر خار جہ کا رد عمل بھی سامنے آگیا ۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ زلفی بخاری کے دورہ اسرائیل کی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، اسرائیل کا ایسا کوئی

دورہ نہیں کیا گیا ہے،زلفی بخاریکی طرف سے دوٹوک بیان بھی جاری کیا گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 18 دسمبر

2020 کوبھی وزارت خارجہ نے ایسی بے بنیاد خبروں کو مستردکردیا تھا، اسرائیل کے معاملے پر پاکستان کے اصولی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔واضح رہے کہ اسرائیلی اخبار میں شائع ہونے والی خبر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ زلفی بخاری نے گزشتہ سال نومبر میں اسرائیل کا دورہ کر کے موساد کے سربراہ سے ملاقات کی تھی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *