تحریک انصاف کےرکن اسمبلی نے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا

کراچی(این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے اپنی اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق فردوس شمیمنقوی نے منگل کو سندھ اسمبلی میں رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں رکنیت سے احتجاجا مستعفی ہو رہا ہوں۔اس ضمن میںاپوزیشن

لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں جو کیا گیا تھا وہ احساس دلانے کے لیے کیا گیا، اسمبلی کسیکے باپ کی جاگیر نہیں یہ عوام اور ممبران کی ہے، انہوں نے اسپیشل برانچ کے غنڈے بلاول ہاؤس سے بھجوائے، اس افسوس کے عالم میں

فردوس شمیم نے استعفیٰ دیا، فردوس شمیم ،عمران خان کے پرانے ساتھی ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سندھ اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن اراکین کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا تھا تو وہ اچانک چارپائی اور بستر لے آئے، جس نے اسمبلی کی کارروائی کو مذاق بنا دیا، اور جگ ہنسائی کا سبب بنا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *