خیبرپختونخواہ حکومت نے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں گرمیوں کا چھٹیوں کا اعلان کر دیا

خیبرپختونخواہ حکومت نے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں گرمیوں کا چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے، خیبرپختونخواہ

میں موسم گرما کی تعطیلات یکمجولائی سے 11 جولائی تک کی گئی ہیں، چھٹیوں کے دوران پرائمری تا ہائر سیکنڈری سکول اور مدارس بند رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیمخیبرپختونخواہ شہرام خان ترکئی نے اپنے ٹویٹ میں موسم گرما

کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ خیبرپختونخواہ میں یکمجولائی سے 11جولائی تک2021 تک پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائر سیکنڈری سکول، کیڈٹ کالجز، مدارس اور اکیڈمیز بند رہیں گی۔چھٹیوں کے دوران کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔مزید برآں محکمہ تعلیم پنجاب

نے بھی تمام نجی و سرکاری سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے، وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں موسم گرما کی تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کیا ہے۔نجی و سرکاری سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں یکم جولائی 2021 سے یکم اگست 2021 تک کی گئی ہیں۔وزیر تعلیم مراد راس نے کہا

کہ میری طلباء، والدین اور اساتذہ سے درخواست ہے کہ چھٹیوں کےدوران حکومت کے جاری کردہ کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد یقنی بنائیں۔اسی طرح وفاقی حکومت نے بھی وفاقی تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کردیا، جس کے تحت وفاقی تعلیمی ادارے 18 جولائی سے یکم اگست تک بند رہیں گے، اس سلسلے میں

نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب سندھ حکومت نے اسکولوں میں رواں سال موسم گرما میں تعطیلات نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے، سندھ حکومت نے نجی اسکولوں کو آگاہ کیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے طلباء کے نقصان کی تلافی کے لئے اس سال موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان نہیں کریں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *