بجلی صارفین کیلئے بل قسط کروانے کی سہولت ختم کردی گئی

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)نے صارفین کے لیے بل کی قسط کروانے کی سہولت ختم

کر دی اور ڈیفالٹرز کے خلاف مہم کا آغازبھی کر دیا، نجی ٹی وی کے مطابق لیسکو کے 9کسٹمرز سینٹرز، ڈویژن اور سب ڈویژنز میں بجلی کے بلوں کی قسطوں پر مکمل پابندی

عائد کر دی گئیہے،ڈیفالٹرز کے خلاف مہم کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے، تمام ڈیفالٹرز کے کنکشن کاٹنے کے لیے فہرستیں ایس ڈی اوز کو فراہم کر دی گئی ہیں، لیسکو حکامکے مطابق لوگ قسطوں کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں، 30جون

تک تمام نادہندگان کے کنکشنز کاٹ دیے جائیں گے، ادارے نے مجموعی طور پر 122 ارب روپے وصول کرنا ہیں۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)نے صارفین کے لیے بل کی قسط کروانے کی سہولت ختم کر دی اور ڈیفالٹرز کے خلاف مہم کا آغاز بھی کر دیا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.