کینیڈا میں گرمی کا 126 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا سینکڑوں افراد ہلاک

اسلام آباد سرد ترین کینیڈا میں قیامت خیز گرمی سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ۔ غیر معمولی گرمی کے

باعث اب تک سیکڑوں افرادہلاک ہو چکے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اچانک اور غیرمعمولی گرمی سے کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں جمعہ سے اب تک مرنے والوں کی تعداد233 ہو گئی جبکہ حکام نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔تاریخ میں پہلی بار کینیڈا کے

سرد ترین علاقے میں درجہ حرارت 49.5 ڈگری سینٹیتک پہنچ گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق صرف برٹش کولمبیا کے شہر وینکوور میں 69 اموات اچانک رپورٹ ہوئیں، حبس اور گھٹن سے دم توڑ جانے والے افراد میں زیادہ تر بوڑھے

اور بیمار شامل ہیں۔سرد ترین علاقوں میں گرمی سے ائیرکنڈیشنڈز کی مانگ بڑھ گئی ہے، شدید گرمی سے نظام زندگی متاثر ہو گئی ہے اور گرمی کا 126 سالہ رکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ماہرین موسمیات کے مطابق درجہ حرارت جمعے

سے بڑھنا شروع ہوا، مزید کئی روز تک شدید گرمی کی لہر جاری رہنے کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔خیال رہے کہ برٹش کولمیبا کے شہر اگیسز میں 1895 میں 28 جون کو سب سے زیادہ 31.3 سیلیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *