بجلی کی طلب اور رسد میں فرق بڑھ گیا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ عروج پر ٗشدید گرمی سے عوام کا برا حال

لاہور گرمی کی شدت بڑھنے کے باعث بجلی کی طلب اور رسد میں فرق آنے سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

کا سلسلہ شروع ہو گیا،پنجاب کےمختلف شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 4سے 6گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 8سے 10گھنٹے تک پہنچ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدتمیں

اضافے کے باعث بجلی کی طلب میں بھی اضافہ ہو گیا ہے تاہم پیداوار میں کمی کے باعث بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو مقررہ کوٹے سے کم بجلیدستیاب ہے ۔بتایاگیا ہے کہ لیسکو کو مقررہ طلب سے660 میگاواٹ بجلی

کے شارٹ فال کا سامنا ہےجس کی وجہ سے لوڈمینجمنٹ کے نام پر مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع کر دی گئی ۔ذرائع کے مطابق پیک ٹائم میں لیسکو کی ڈیمانڈ 4700 میگاواٹ تک پہنچنے کی

توقع ہے۔ذرائع کے مطابق مختلف شہری علاقوںمیں 4سے6جبکہ دیہی علاقوں میں 8گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ٹیوب ویل نہ چلنے سے پانی کی قلت بھی پیدا ہورہی ہے ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *