”2جولائی سے شروع ہونے والے بارشوں کا سلسلہ کتنے دن جاری رہے گا؟ بڑی پیشنگوئی کر دی گئی

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک ملک ک ے بیشتر علاقوں میں موسم

گرم رہے گا تاہم اگلے 2 سے 3 دنوں کے دوران تھرپارکر اور خضدار کے ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے طوفان بن سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ ملک کے شمالی علاقہ جات میں ببھی بارش کے امکان ہیں۔جبکہ کوہ سلیمان اور شمال مشرقی بلوچستان کے چند ایک علاقوں میں بارش کے امکانات بن سکتے ہیں۔ چولستان کے چند ایک علاقوں میں

بھی بادل بننے اورچند ایک مقامات پر بارش کے امکان بن سکتے ہیں۔بارش کا نیا سلسلہ پاکستان میں 2 سے 3 جولائی کو آئے گا جس کے زیر اثر ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کے امکانات موجود ہیں۔دوسری جابن صوبہ سندھ کے علاقے جیکب آباد میں درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھ گیا۔ ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق

ہر سال گرمیوں میں جیک آباد کا درجہ حرارت52ڈگری سینٹی گرینڈ تک پہنچ جاتا ہے، جس پر لوگ گھروں میں مقید ہو کر رہے جاتے ہیں اور سڑکیں سنسان ہو جاتی ہیں۔ رواں موسم گرما میں بھی شہر اس نہج کو پہنچ چکا ہے اور ان دنوں درجہ حرارت 50ڈگری سے اوپر جا چکاہے۔رواں سال ماہرین اس خدشے کا اظہار

کر رہے ہیں کہ 2لاکھ نفوس پر مشتمل آبادی کے شہر جیکب آباد میں گرمی کی شدت اور رطوبت موسمی تبدیلی کو مزید بدتر بنا دے گی۔ رپورٹ کے مطابق جیکب آباد دنیا کے گرم ترین شہروں میں شمار ہوتا ہے۔ ایک مقامی دکاندار عبدالحق نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ”50ڈگری سینٹی گریڈ

درجہ حرارت میں وقت گزارنا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے۔ اس موسم میں لو لگنے سے بیمار ہونے والے لوگوں سے شہر کے ہسپتال بھر جاتے ہیں۔“ ۔بارش کا نیا سلسلہ پاکستان میں 2 سے 3 جولائی کو آئے گا جس کے زیر اثر ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کے امکانات موجود ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.