عمران خان کا بڑا سیاسی چھکا، سابق وزیراعلیٰ سندھ تحریک انصاف میں شامل

اسلام آباد وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کےد وران سابق وزیرا اعلی سندھ ارباب غلام رحیم نے پاکستان تحریک انصاف میں

شمولیت کااعلان کیا ہے۔سما نیوز کے مطابق گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما اور سابق وزيراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحيم پاکستان تحريک انصاف کا حصہ بن گئے ہیں،وزیراعظم سے ملاقات

سے ایک روز قبل انہوں نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے بھی ملاقات کی تھی۔تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد میڈیاسے

گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شامل ہوا ہوں، عمران خان سے سندھ کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔واضح رہے کہ ارباب غلام رحیم سابق صدر پرویز مشرف دور میں وزیراعلیٰ سندھ رہے تھے، اس وقت وہ مسلم لیگ ق کا حصہ تھے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *