خواتین کو شادی نہیں کرنی چاہئے ، آسٹریلوی خاتون نے ایسے دلائل سامنے رکھ دیئے کہ سوشل میڈیا پر نیاطوفان آگیا

خواتین کو شادی نہیں کرنی چاہئے ، آسٹریلوی خاتون نے ایسے دلائل سامنے رکھ دیئے کہ سوشل میڈیا پر نیاطوفان آگیا۔۔تعلقات کی ایک آسٹریلوی خاتون ماہر نے خواتین کو شادی نہ

کرنے کا مشورہ دے دیا ہے اور اس ایسی وجہ بیان کی ہے کہ سوشل میڈیا پرہنگامہ برپا ہو گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق نادیا بوکوڈی نامی اس ماہر خاتون کا کہنا ہے کہ شادی ایک تفریق پر مبنی عمل ہے، جس سے خواتینکو اتنا

فائدہ نہیں پہنچتا جتنا مردوں کوپہنچتا ہے۔ لہٰذا خواتین کو کبھی بھی شادی نہیں کرنی چاہیے۔نادیا بوکوڈی نے یہ بات اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہی۔اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے نادیا بوکوڈی نے لکھا کہ ”شادی کے بعد خواتین کو اپنے کیریئر کے ساتھ ساتھ گھریلو

کام کاج بھی کرنا پڑتا ہے۔ اگر مرد ہاتھ بٹائیں بھی، تو زیادہ کام پھر بھی خواتین ہی کرتی ہیں۔ اس کے بعد جب بچے پیدا ہوتے ہیں تو ان کی پرورش بھی خواتین ہی کی ذمہ داری قرار پاتی ہے، جس سے ان کا کیریئر شدید

متاثر ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کئی تحقیقات میں ثابت ہو چکا ہے کہ شادی شدہ مرد خواتین سے زیادہ کماتے اور طویل عمر پاتے ہیں، کیونکہ ان کی زیادہ تر پریشانیاں ان کی بیویاں اپنے سر لے لیتی ہیں۔“نادیا لکھتی ہیں کہ ”شادی شدہ خواتین درحقیقت ایسی نوکرانیاں ہوتی ہیں جنہیں تنخواہ بھی نہیں ملتی۔لہٰذا شادی

کرنا تفاوت پر مبنی فعل ہے جس سے خواتین کو گریز کرنا چاہیے۔ “ نادیا بوکوڈی کی اس پوسٹ پر صارفین کی آراءمنقسم ہو چکی ہے۔ کچھ لوگ نادیا کی حمایت میں کمنٹس کر رہے ہیں جبکہ کچھ ان سے اختلاف کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مرد بھی ازدواجی زندگی میں اپنے بیوی بچوں کے لیے کئی طرح کی قربانیاں دیتے ہیں، جو خواتین کی قربانیوں سے کسی طور کم نہیں ہوتیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.