دبئی میں سرکاری ملازمت کے مواقع ماہانہ تنخواہ 8 ہزار درہم

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے محکمہ صحت نے نرسنگ کے شعبے میں ملازمین کو

آٹھ ہزار درہم ماہانہ کی تنخواہ پر بھرتی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کی جانب سے نرسنگ کے شبعے سے وابستہ افراد کے لیے ملازمتوں

کا اعلان کیا گیاہے۔ پاکستان کے نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کی جانے والی پوسٹ میں بتایا

گیا ہے کہ تین ماہ کے معاہدے پر ملازمت دی جائے گی اور کارکردگی کی بنیاد پر معاہدے کو بڑھا بھی دیا جائے گا۔ دبئی کے محکمہ صحت دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) نے بتایا

کہ کامیاب امیدوار کو دیگر مراعت سمیت ماہانہ 8 ہزار درہم تنخواہ دی جائے گی۔ ڈی ایچ اے کی جانب سے ملازمت کے خواہش مند افراد کے لیے ایک ای میل ایڈریس بھی

جاری کیا گیا ہے جس پر وہ اپنی درخواستیں بھیج سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل محکمہ صحت اور روک تھام نے بھی مختلف شعبوں میں ملازمتوں کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھرتیاں شعبہ صحت اور ٹیکنالوجی میں کی جائیں گی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.