سب سے سستی سیڈان گاڑی پاکستان میں آنے کو تیار معروف کمپنی نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

پاکستان میں اس وقت گاڑیوں کی قیمتیں دوسرے ممالک کی نسبت کافی زیادہ ہے۔ اس لئے پاکستانی صارفین کی خواہش ہے کہ زیادہ سے زیادہ گاڑی بنانے والی کمپنیاں پاکستان میں آئیں تاکہ

پہلے سے موجود کمپنیوں کی اجاراداری ختم ہو اور گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی آسکے۔ اب ماسٹر موٹرز اپنینئی گاڑی 1500 سی سی چینگن ایلسون 11 دسمبر کو کراچی میں لانچ کرے گی جس کی قیمت 20 سے 25 لاکھ

روپے ہے، یہ پاکستان میں دستیاب سب سے سستی سیڈان گاڑی ہوگی۔کمپنی پاکستان میں سستی ترین سیڈان(ڈکی والی) گاڑیوں کی خریداری کی شرح میں حصہ دار بننا چاہتی ہے جس میں ٹویوٹا یارس 25سے 30 لاکھ روپے میں دستیاب

ہے جبکہ مہنگی ترین ہیچ بیک (بغیر ڈکی والی)گاڑیوں میں کیا پکانٹو اور سوزوکی کلٹس شامل ہیں، جن کی قیمتیں 18 لاکھ سے 22 لاکھ روپے کے درمیان ہیں۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق ماسٹر موٹرز مزید دو گاڑیاں لانچ کرنے کی بھی تیاری کررہی ہے جس میں

1500 سی سی سی ڈان ایلسون اور ایک ایس یو وی شامل ہیں، جس کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ماسٹر موٹرز چینی کمپنی چینگن کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کررہی ہے اور چینگن کاروان کے نام سے منی وین پہلے ہی فروخت

کیلئے پیش کرچکی ہے۔ماسٹر موٹرز گروپ بسیں، ٹرک اور کاریں بنانے کے ساتھ ساتھ آٹو پارٹس بنانے کے کاروبار سے منسلک ہے جبکہ موٹر سائیکل سے گاڑیوں تک کی سیٹس بھی بناتا ہے۔ماسٹر موٹرز کے کراچی میں دو آٹو موٹو پلانٹس ہیں جہاں سالانہ 740 بسیں، 9 ہزار ٹرک اور 30 ہزار مسافر گاڑیاں تیار ہوتی ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *