عیدالاضحیٰ ۔۔حکومت نے بڑا ریلیف دیدیا شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

سعودی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر

پرائیویٹ کیٹرنگ اداروں کو بڑا ریلیف دے دیا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں مکہمیونسپلٹی نے عید الاضحی کے دوران پرائیویٹ کیٹرنگ اداروں کو کورونا احتیاطی تدابیر(ایس او پیز) کے تحت قربانی کرنے کی اجازت دی۔رپورٹمیں بتایا گیا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر مقامی شہری اور

مقیم غیرملکی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، وہ سلاٹر ہاؤس کے علاوہ ابپرائیویٹ کیٹرنگ اداروں میں بھی قربانی کرواسکیں گے۔مکہ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ عید الاضحی اور اگلے 3 روز کے دوران کیٹرنگ ادارے اورسلاٹر ہاؤس میں قربانی کی زیادہ سے زیادہ سہولت دی جائے گی، انتظامیہ کو

قوائد وضوابط پر عمل کرنا ہوگا۔ اس ضمن میں خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے ہنگامی دورہ کریں گی۔پرائیویٹ کیٹرنگ میں جانوروں کا ڈاکٹر ہونا بھی شرط ہے جو جانوروں کا معائنہ کرے گا، انتظامیہ اداروں کے مؤثر لائسنس بھی چیک کرے گی۔خیال رہے کہ

سعودی عرب کے مختلف ریجنوں اور شہروں میں عیدقرباں سے قبل تیاریاں جارہی ہیں۔ تمام ذیلی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ قربان گاہوں کی نگرانی کے لیے جامع حکمت عمل مرتب کریں۔کراچی. محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پاکستان میں عید الاضحیٰ 21 جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق

ذی الحج 1442کے نئے چاند کی پیدائش 10 جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق 6 بج کر 18 منٹ پر ہوگی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ 29 ذیقعد یعنی 10 جولائی بروز ہفتہ کو چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے اور یکم ذی الحج 12 جولائی 2021 کو ہوسکتی ہے۔اس روز ملک بھر میں

اکثر مقامات مطلع صاف یا جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 10 جولائی کو ہوگا۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پاکستان میں عید الاضحیٰ 21 جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.