پاکستانیوں سمیت کروڑوں ملازمین کےلئے خوشخبری، سعودی عرب نے کئی پابندی ختم کردیں، پردیسیوں کے کام کی خبر آگئی

سعودی عرب نے لیبر قوانین میں ایک ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے تحت ایک کروڑ کے قریب مزدوروں پر عائد کئی پابندیاں ختم

ہوجائیں گی۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ان اصلاحات کا مقصد آجروں کی جانب سے غیر ملکی مزدوروں کے استحصال اور ہراساں کرنے کی شکایات کا ازالہ کرنا ہے۔ سعودی

عرب کیوزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی کا کہنا تھا کہ قوانین میں اصلاحات کے ذریعے غیر ملکی مزدوروں کو یہ حق دے دیا گیا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے کفالت کو

آجر سے دوسرے آجر کی جانب منتقل کر سکیں۔ اس کے علاوہ وہ تعطیل، ملک میں دوبارہ داخلے اور اپنے آجر کی مرضی کے بغیر حتمی انخلا سے متعلق فیصلہ کرسکیں گے۔

نائب وزیر عبداللہ بن نصیر نے بتایا کہ نئے نام نہاد ‘لیبر ریلیشن انیشی ایٹو’ کا اطلاق مارچ 2021 سے ہوگا، جس سے سعودی عرب کی ایک تہائی آبادی یا تقریباً ایک کروڑ غیر ملکی مزدور ممکنہ طور پر متاثر ہوں گے

دوسری جانب جے یو آئی (ف) کےسینئر رہنما حافظ حسین احمد کہتے ہیںکہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) بھروسے کے لائق نہیں ہیں۔ چند ہی دنوں میں جو ہمارے ساتھ یہ کرنے

والے ہیں سامنے آجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی لیڈر باہر بیٹھ کر بیانیے پر انحصار کرے توپھر بات کرنا پڑتی ہے،

نوازشریف نے کوئٹہ جلسہ میں ایک بیانیہ دیا تھا لیکن ا س سے پہلے پی ڈی ایم کے رہنمائوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے بیانیے کا بوجھ تو ان کی پارٹی کے لوگ بھی نہیں اٹھا پار ہے۔کئی با ر میں مولانا فضل الرحمان سے بھی بات کرچکاہوں ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *