ایک اور ٹرین الٹ گئی امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچ گئیں

کوٹری محکمہ ریلوے کی نااہلی کے باعث ٹرین حادثات ختم ہونے کا نام ہی نہیں

لے رہے ہیں، منگل کوبھی کوٹری اسٹیشن کے قریب مال بردارٹرین حادثے کا شکار ہوگئی ہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق اس بار حادثہ کوٹری ڈائون یارڈ میں پیش آیا، جہاں کوٹری اسٹیشن

کے قریب مال بردار ٹرین کی دوبوگیاں پٹری سے اترگئیں، حادثے کے نتیجے میں ڈائون یارڈ سے مال بردار ٹرینوں کی آمدورفت معطل کردی گئی ہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق حادثے

کےنتیجے میں تین سو فٹ ٹریک متاثر ہوا ہے، واقعے کے بعد ریلوے کی امدادی ٹیموں نے جائے حادثے پر پہنچ کر امدادی

کاموں کا آغاز کردیا ہے۔کوٹری میں چند ہفتوں کے دوران مال بردار ٹرین کے پٹری سے اترنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے، 17جون کو

بھی کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کی سات بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تھیں، جس کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور وزیر محمد اور پاکستان ریلوے کا فائرمین معمولی زخمی ہوگئے تھے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.