مسافر طیارہ لاپتہ ہو گیا، کنٹرول ٹاورسے رابطہ منقطع، بڑے جانی نقصان کا اندیشہ

ماسکو روسی طیارہ 29 مسافروں کے ہمراہ لاپتا ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق روسی

طیارے اے این 26 پر 29 مسافر سوار تھےاور وہ لینڈنگ کی تیار ی کر رہا تھا کہ اچانک ’ کامچٹکا پینن سولا‘ کے مقام پر

اس کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا ۔ حکام کا بتانا ہےکہ جہاز جس وقت لینڈنگ کی تیاری کر رہا تھا تو

جہاز کی جانب سے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق رابطہ نہیں کیا گیا ۔متضاد اطلاعات ہیںکہ جہاز ممکنہ طور پر سمندر میں

گر کر تباہ ہو گیاہے جبکہ دوسری جانب اس خدشے کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے کہ طیارہ کوئلے کی کان کے نزدیک گر کر تباہ ہواہے ، حکام کی جانب سے دو ہیلی کاپٹرز

کے ذریعے جہاز کو تلاش کرنے کیلئے آپریشن کا آغاز کر دیا گیاہے۔طیارے میں 6 اراکین پر مشتمل عملہ اور دو بچوں سمیت 29 افراد سوار ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.