تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آگئی ہے۱ وزیر اعظم عمران خان نے پروٹوکول سسٹم کو دفن کر دیا

اسلام آباد وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب کسی نجی

تقریب میں پروٹوکول او ر سکیورٹی کے حصار میں نہیں جائیں گے اور عوام کو مغلوب کرنے والی اس نوآبادیاتی میراث کو ختم کر دیں گے ۔ سوشل میڈیا پر اپنی ٹویٹس

میں وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو بڑی خوشخبری سناتےہوئے لکھا کہ ”ٹیکس دہندگان کی رقم اور عوام کو تکلیف سے بچانے کیلے میں پروٹوکول اور سیکیورٹی کے ساتھ کسی نجی تقریب میں نہیں جاؤں

گا۔ میں یہ فیصلہ کرنے کے لئے وزراء ، گورنرز اور پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ کے پروٹوکول اور سیکیورٹی کا بھی جائزہ لے رہا ہوں تاکہ ہم اخراجات کو کم سے

کم اور عوامی تکلیف کو ختم کر سکیں۔ ایک اور ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے لکھا کہ ”آئندہ ہفتے کابینہ

اس سلسلے میں ایک جامع پالیسی پر فیصلہ کرے گی۔ ہم لوگوں کو مغلوب کرنے کے لئے استعمال کئےجانے والے آداب اور وقار کی نوآبادیاتی میراث کو ختم کردیں گے“۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.