12 لاکھ روپے میں 3 مرلے کا گھر حکومت نے شرائط طے کر لیں

12 لاکھ روپے میں 3 مرلے کا گھر حکومت نے شرائط طے کر لیں

پنجاب حکومت کی سستے گھروں کی سکیم، محکمہ ہائوسنگ پنجاب نے 14 لاکھ روپے میں 3 مرلے کا گھر دینے کی شرائط طے کرلیں، ماہانہ 60 ہزار روپے سے کم آمدن والے شہری 12 ہزارکی قسط پر گھر لے سکیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق

کم آمدن والے افراد کے لیے حکومت پنجابسستا گھر سکیم شروع کر رہی ہے، جس سے ایسے شہری جن کی ماہانہ ذرائع آمدن 60 ہزار روپے سے کم ہے ان کو یہ گھر بنا کے دیئے جائیں گے۔ حکومت نے ابتدائی طور پر کم ذرائع آمدن والے افراد کو گھر دینے کے لیے

چند شرائط بھی تیار کی ہیں، جس میں شہری کی آمدن تو مشروط ہے ہی لیکن ساتھ ہی جس تحصیل میں ہائوسنگ سکیم ہوگی اسی تحصیل کے افراد کو گھر ملے گا، کم آمدن والے افراد کو بینک سے 10 لاکھ روپے کا قرض بھی آسانی سے مل سکے گا، شہری کا کسی بھی اور

سرکاری ہائوسنگ سکیم میں کوئی پراپرٹی نہ ہونا لازم ہے، جبکہ ماہانہ ذرائع آمدن، بینک اکائونٹ کی تفصیلات، موٹر سائیکل کی رجسٹریشن کی دستاویزات دینا ہوں گی۔ دوسری جانب بارہ ایکٹر سے کم زرعی رقبے والے کاشتکار بھی ہاسنگ سکیم میں

گھر لینے کے اہل ہونگے، گھر دس سال کے لیے کرائے پربھی نہیں دیا جاسکے گا، شہر میں یہ سکیم رائے ونڈ تحصیل میں بنے گی، سکیم نیا پاکستان ہاسنگ اپارٹمنٹ سے الگ ہوگی، ڈان پیمنٹ کی ادائیگی حکومت پنجاب خود کرے گی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *