چھٹی والے دن کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے موسلا دھار بارشوں کی خبر سنا دی

اسلام آباد)محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے

بیشتربالائی /وسطی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ کشمیر،گلگت بلتستان،اسلام آباد، بالائی ووسطی پنجاب اور خیبر پختو نخوا میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھیتوقع۔جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں

موسم شدید گرم اور مرطوب رہےگا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی پنجاب ، اسلام آباد،وسطی بلوچستان ، کشمیر،بالائیخیبر پختو نخوا اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب:

حافظ آباد 63 ، اسلام آباد (گولڑہ 55 ، زیروپوائنٹ 52 ، سید پور 35 ، بوکرا 19 ، ائیر پورٹ 18) ، راولپنڈی (چکلالہ 42 ، شمس آباد 32) ، جہلم 42 ، منڈی بہاوالدین 23 ، چکوال 11 ، مری 05 ، لاہور (ائیر پورٹ) 04 ، سیالکوٹ (ائیر پورٹ) 01 ، خیبرپختونخوا:

مالم جبہ 26 ، پاراچنار 06 ، دیر (بالائی 02) ، کاکول ، سیدو شریف 01 ، بلوچستان: لسبیلہ 15 ، پنجگور 10 ، کشمیر: راولاکوٹ 13 اور مظفر آباد (سٹی 08 اور ائیر پورٹ 05میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔سے شروع ہو کر یہ کراچی تک جائیگا اور اس کے تحت گوادر تک بارش ہونے کا امکان بن رہا ہے۔ بحرہ بنگال سے مونسون کی تازہ دم ہوائیں پاکستان پہنچنا شروقع ہو چکی ہیں ۔دوسری طرف بحرہ بنگال میں ہوا کا کم دباو

بھی اپنا رنگ جمائےگا۔جن کی وجہ سےآج جھنگ سمیت کچھ علاقوں میں بادل بھی بنے 11 سے یہ سلسلہ شدت پکڑے گا اور 12/13//14 کو شمالی وسطی جنوبی پنجاب خیبر پختون خواہ کشمیر اور شمالی بلوچستان بارش دے گا۔13 یا 14 سے 17 تک جنوبی سندھ میں بحرہ عرب کی ایک سائیکلونک سرکولیشن کے تحت بہترین بارش کا امکان ہے۔ دوسری طرف خیںر پختون خواہ اور مغربی سندھ مغربی پنجاب اور مشرقی بلوچستان مونسون اور

مغربی نمی کے ملاپ سے طوفانی بارشوں کا امکان بھی روشن ہے۔ 15-16-17 کو بھی پنجاب کے پی کے کے کئ علاقوں میں تیز بارش ممکن ہے۔بارش کی شدت شمالئ پنجاب مغربی پنجاب کے پی کے اور مغربی و جنوب مغربی سندھ موسلاھار بھی ممکن ہے۔اس سے ندی نالوں میں طفیانی کے ساتھ ساتھ بڑے شہروں جن میں پشاور سے اسلام اباد لاہور سے کراچی اور ملتان سے کسی حد تک کوئٹہ بھی نشیبی علاقہ جات

زیر آب ا سکتے ہیں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔بارش کی مقدار کئ شمالی و مغربی علاقوں میں 100 سے 175 ملی میٹر تک بھی جا سکتی ہے۔ بارش یہیں نہیں رکنے والی اگلا طاقتور سپیل 20/21 سے بھی شیڈول میں ہے اگر وہ ایا تو عید پر بھی بارشیں ممکن ہیں۔ مگر اس کا حتمی ابھی کہنا قبل ازوقت ہو گا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *