حکومت نے کاروبار کو لیکر نئی پابندی عائد کردی اب کاروبار کب تک کھلیں رہیں گے !

حکومت نے کاروبار کو لیکر نئی پابندی عائد کردی اب کاروبار کب تک کھلیں رہیں گے !

کوئٹہ)بلوچستان حکومت نے صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر 31 جولائی تک نئی پابندیاں عائد کردیں جس کے تحت بازار اور کاروباری مراکز رات 10بجے بند ہوجائیں گے جب کہ جمعہ کے روز لاک ڈاؤن ہوگا۔صوبائی محکمہ داخلہ کےنوٹیفکیشن کے مطابق

این سی او سی کی ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو مد نظر رکھتےہوئے 31 جولائی تک نئی پابندیوں کا اطلاق عمل میں لایا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کاروباری مراکز رات 10بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی،ریسٹورینٹ میں 50 فیصد گنجائش کے ساتھ رات 12 تک اجازت ہوگی جب کہ

صرف انہی لوگوں کو ریسٹورینٹس میں داخلے کی اجازت دی جائے گی جنہوں نے انسداد کورونا وائرس ویکسین لگوائی ہو۔اس کے علاوہ ریسٹورینٹس اور ہوٹل انتظامیہ اپنے ملازمین کو ویکسین لگوانے کا طریقہ کار اپنائیںگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہالوں میں 400 مہمانوں کے ساتھ

آوٹ ڈور شادیوں کی اجازت ہوگی، سنیما گھر رات ایک بجے تک کھلے رہیں گے اور انہی لوگوں کو جانے دیا جائےگا جو ویکسین لگوا چکے ہوں۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہےکہ

ثقافتی، مذہبی، موسیقی کے پروگرام منعقد کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، تفریحی مقامات ، پارک 50فیصد گنجائش کے ساتھ کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی، پبلک ٹرانسپورٹ 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی جائےگی جب کہ صوبے میں جمعہ کو مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.