عید الاضحی کے موقع پر 17جولائی سے 25جولائی تک طویل چھٹیاں ملنے کا امکان

اسلام آباد)پاکستان میں اس مرتبہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر

سرکاری ملازمین کو ایک ہفتے سے زائد چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔ ممکنہ طور پرپاکستان میں عیدالاضحیٰ 21 جولائی کو منائے جانے کا امکان ہے۔ اس لحاظ سے 20 جولائی کو حج کی چھٹی ہونے کا امکان ہے۔کلینڈر کے مطابق سرکاریملازمین 17 جولائی بروز ہفتہ سے تعطیل پر چلے جائیں گے،یوں ہفتہ وار تعطیل سے تعطیلات کا آغاز ہو جائے گا، 18 جولائی کو اتوار کی چھٹی ہو گی۔اسکے بعد

21، 22 اور 23 جولائی کو عید کی چھٹیاں جب کہ 24 اور 25 جولائی کو ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں ہوں گی۔ اس طرح سرکاری ملازمین کو 17 جولائی سے 25 جولائی تک عید کی 9 چھٹیاں مل سکتی ہے۔یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبائی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے اور

مزدوروں کی ماہانہ اجرت 17 ہزار سے بڑھا کر 21 ہزارروپے مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جون سے ہوگا اور آئندہ بجٹ میں بھی ملازمین کو ایڈہاک ریلیف دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ مشکل مالی حالات کے باوجود ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کر رہے ہیں اور صوبائی حکومت ملازمین کو

زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہے۔جولائی کو اتوار کی چھٹی جبکہ 20 جولائی کو حج کی چھٹی ہونے کا امکان ہے۔ اس کے بعد 21، 22 اور 23 جولائی کو عید کی چھٹیاں جبکہ 24 اور 25 جولائی کو ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں ہونگی اس طرح شہریوں کو 17 جولائی سے 25 جولائی تک عید کی 9 تعطیلات مل جائیں گی۔دوسری جانب پاکستان میں

عید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ کے حوالے سے بھی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے 10 جولائی کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔ چئیرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے 10 جولائی کو بیٹھے گی۔ جبکہ چاند کی رویت کے حوالے سے محکمہ موسمیات کے مطابق 10 جولائی کو

چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں، چاند نظر آنے کی صورت میں یکم ذی الحج 11 جولائی اور عید الاضحی 20 جولائی کو ہوسکتی ہے۔10 جولائی کو چاند نظر نہ آنے کی صورت میں یکم ذی الحج 12 جولائی اور عیدالاضحی 21 جولائی کو ہوگی۔ چاند کی رویت کے حوالے سے ماہرین فلکیات نے بھی پیشن گوئی کی ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق قوی امکان ہے کہ

عید الفطر کی طرح پاکستان میں عید الاضحیٰ بھی خلیجی ممالک کے ساتھ ہی منائی جائے گی۔ پاکستان میں یکم ذی الحج 11 جولائی جبکہ عید الاضحیٰ 20 جولائی کو ہونے کا امکان ہے، جبکہ خلیجی ممالک میں بھی اسی تاریخ کو عید قربان کی آمد کی پیشن گوئی کی جا چکی۔ماہرین فلکیات کے مطابق

سعودی عرب میں یوم عرفہ 19 جولائی بروز پیر کو ہونے کا امکان ہے۔ یہاں واضح رہے کہ پاکستان میں شوال کے 30 ایام کے بعد ذی قعدہ کے مہینے کا آغاز ہوا، عمومی طور پر یکے بعد دیگرے 2 اسلامی ماہ 30 ایام کے نہیں ہوتے، اس لیے قوی امکان ہے کہ ذی قعدہ کا مہینہ 29 ایام پر مشتمل ہو گا، اور یوں ذی الحج کے مبارک ماہ کا آغاز 11 جولائی سے ہوگا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *