سرکاری ملازمین کو 15فیصد خصوصی الاؤنس دینےکا فیصلہ۔۔ عید سے پہلے عیدی

سرکاری ملازمین کو 15فیصد خصوصی الاؤنس دینےکا فیصلہ۔۔ عید سے پہلےعیدی

اسلام آباد)مسلح افواج کے ملازمین کو 15فیصد خصوصیالاؤنس دینے کے لیے وزارت خزانہ نے وفاقی کابینہ کو سمری منظوری کےلیے بھجوا دی۔دستاویز کے مطابق مجوزہ ریلیف کو خصوصی الاؤنس 2021 کا نام دیا گیا ہے۔ سمری منظور ہونے کی صورت میں

سالانہ 38ارب روپے خرچہوں گے۔سمری پے اینڈ پینشن کمیشن کی سفارش پر تیار کی گئی۔ حکام وزارت خزانہ کے مطابق وزیراعظم نے معاملہ وفاقی کابینہ میں لانے کی ہدایت کر دی ہے۔دستاویز کے مطابق مسلح افواج کےتمام رینکس کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ

پر 15فیصد الاؤنس دینے کی تجویز ہے۔سالانہ بجٹ میں، حکومت نے تمام سول اور فوجی ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا۔ نیا ’’خصوصی الاؤنس‘‘ اگر منظور ہوا تو ان کی تنخواہوں میں 25فیصد اضافہ ہوگا۔کے بعد 21، 22 اور 23 جولائی کو عید کی چھٹیاں

جب کہ 24 اور 25 جولائی کو ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں ہوں گی۔ اس طرح سرکاری ملازمین کو 17 جولائی سے 25 جولائی تک عید کی 9 چھٹیاں مل سکتی ہے۔یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبائی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد

اضافے اور مزدوروں کی ماہانہ اجرت 17 ہزار سے بڑھا کر 21 ہزارروپے مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جون سے ہوگا اور آئندہ بجٹ میں بھی ملازمین کو

ایڈہاک ریلیف دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ مشکل مالی حالات کے باوجود ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کر رہے ہیں اور صوبائی حکومت ملازمین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *