عیدالاضحیٰ ۔۔حکومت نے بڑا ریلیف دیدیا، شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

سعودی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر

پرائیویٹ کیٹرنگ اداروں کو بڑا ریلیف دے دیا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں مکہ میونسپلٹی نے عید الاضحی کے دوران پرائیویٹ کیٹرنگ اداروں کو کورونا احتیاطی تدابیر(ایس او پیز) کے تحت قربانی کرنے کی اجازت دی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر مقامی شہری اورمقیم غیرملکی

اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، وہ سلاٹر ہاؤس کے علاوہ اب پرائیویٹ کیٹرنگ اداروں میں بھی قربانی کرواسکیں گے۔مکہ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ عید الاضحی اور اگلے 3 روز کے دوران کیٹرنگ ادارے اور سلاٹر ہاؤس میں قربانی کی زیادہ سے زیادہ سہولت دی جائے گی، انتظامیہ کو قوائد وضوابط پر عمل کرنا ہوگا۔ اس ضمن میں خصوصی ٹیمیں

بھی تشکیل دی گئی ہیں جو ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے ہنگامی دورہ کریں گی۔پرائیویٹ کیٹرنگ میں جانوروں کا ڈاکٹر ہونا بھی شرط ہے جو جانوروں کا معائنہ کرے گا، انتظامیہ اداروں کے مؤثر لائسنس

بھی چیک کرے گی۔خیال رہے کہ سعودی عرب کے مختلف ریجنوں اور شہروں میں عیدقرباں سے قبل تیاریاں جارہی ہیں۔ تمام ذیلی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ قربان گاہوں کی نگرانی کے لیے جامع حکمت عمل مرتب کریں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *