”بارشیں ابھی تھمی نہیں، کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے تفصیلی پیشنگوئی کر دی“

اسلام آباد)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز

کشمیر،پنجاب، خیبر پختو نخوا، اسلام آباد، گلگت بلتستان، بلوچستان اور سندھ میںن تیزہواؤںاور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کی توقع۔ اس دوران جنوبی پنجاب، زیریں خیبرپختونخوا، بالائی سندھ اورشمال مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں موسلادھار بارش۔ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ

تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ۔ گلگت بلتستان میں تیز ہوا ؤںاور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔ گلگت بلتستان میں تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔ ایبٹ آباد ، ہری پور ، کوہستان ، مانسہرہ ، بونیر ، چترال ،دیر ، شانگلہ ، سوات ، مالاکنڈ ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، وزیرستان،مردان ،

صوابی، چارسدہ ، نوشہرہ ، پشاور، کرک ، کوہاٹ اورکرم میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران بنوں، کرک،ٹانک،ڈیرہ اسما عیل خان اور وزیرستان میں کہیں کہیں پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع۔بالائی اور وسطی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ

میر پور خاص، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیرآباد، سانگھڑ ،جیکب آباد، حیدر آباد، عمر کوٹ ،ٹھٹہ ،بدین، دادو اور کراچی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ۔خطۂ پوٹھو ہار،سیالکوٹ، نارووال،گجرات ،گوجرانوالہ،لاہور،سرگودھا،خوشاب،حافظ آباد،

منڈی بہاؤالدین، ساہیوال،فیصل آباد،جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، بھکر ،لیہ اور بہاولنگر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ موسلا دھار بارش کے باعث ڈیرہ غازی خان کے مقا می اور برساتی نالوں میں طغیانی کا خطرہ۔ صوبہ کے

بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔تاہم قلات، خضدار، بار کھان، کو ہلو، سبی،کوئٹہ، زیارت، آواران، لسبیلہ، پنجگور،نصیر آباد، ژوباور اس کے گردو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ تاہم بارکھان، موسی خیل ، کوہلو،سبی، قلات،لسبیلہ،خضدار،

نصیر آباد، مستونگ،ہرنائی اور زیارت میں موسلادھار بارش اور مقا می ندی نالوں میں طغیانی کی بھی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب ، کشمیر، خیبر پختونخوا، بلو چستان، گلگت بلتستان اور بالائی ووسطی سندھ کے اضلاع میں اکژ مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سےبارش (ملی میٹر): پنجاب:

منگلا 99 ، چکوال 88 ، سرگودھا 60 ، منڈی بہاؤالدین 53 ، جوہرآباد 52 ، جہلم 43 ، لیہ 41 ، بھکر 36 ، فیصل آباد 29 ، کوٹ ادو 28 ، گجرات 18 ، راولپنڈی (چکلالہ 17 ، شمس آباد 08) ، اٹک 12 ، اسلام آباد (گولڑہ 09 ، ائرپورٹ 07 ، سید پور 06 ، زیروپوائنٹ 05 ، بوکرا 01) ، حافظ آباد 08 ، مری 08 ،

نارووال ، جھنگ 07 ، نور پور تھل 05 ، لاہور ، سیالکوٹ (ائرپورٹ 06 ، سٹی 01) ، گوجرانوالہ 04 ، قصور 02 ، اٹک ، جوہرآباد 01 ، کشمیر: کوٹلی 35 ، راولاکوٹ 19 ، گڑھی دوپٹہ 11 ، خیبر پختونخوا: ڈی آئی خان (ائرپورٹ 23 ، سٹی 15) ، پاراچنار 10 ، چیراٹ 09 ، کالام 08 ، سیدو شریف 07 ، تخت بھائی ، کاکول 06 ، لوئر دیر 04 ، اپر دیر 01 ،

پشاور 01 ، بلوچستان: تربت 18 ، قلات 12 ، گلگت بلتستان: بگروٹ 08 ، سندھ: سکرنڈ 11 ، ٹھٹھہ 06 ، چھور 04 اور بدین میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی44،جیکب آباد،لاڑکانہ اور موہنجوداڑو میں41ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.