انتظار کی گھڑیاں ختم ۔۔۔۔۔۔پاکستانیوں کی سنی گئی

انتظار کی گھڑیاں ختم ۔۔۔۔۔۔پاکستانیوں کی سنی گئی شہریت کا قانون تبدیل، متحدہ عرب

امارات کا غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا فیصلہ ۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے شہریت کے قانون میں تبدیلی کرتے ہوئے غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس حوالے سے امارات کے نائب صدراور

دبئی کے حکمرانشیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے قانون میں تبدیلی کی منظوری دی ہے جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب یو اے ای میں مقیمغیر ملکیوں کو شہریت دی جائے گی۔شیخ راشد نے قانون کی تبدیلی

سے متعلق ٹوئٹ بھی جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ‘صدر مملکت سے منظوری لینے کے بعد اب سرمایہ کاروں، غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل افراد اور اپنے شعبے

میں خصوصی مہارتوں کے حامل افراد کو شہریت دی جائے گی’۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں واضح کیا کہ انہوں نے کہا ہے کہ“سائنسدانوں، ڈاکٹروں، انجینیرز، آرٹسٹ اور اعلٰی ڈگریوں کے حامل افراد کو بھی

شہریت دی جائے گی، ایسے لوگوں کو اماراتی پاسپورٹ دیا جائے گا جبکہ انہیں ان کی دوسری شہریت بھی رکھنے

کی اجازت بھی حاصل ہوگی”۔خیال رہے کہ یو اے ای کے اس اقدام کا مقصد دنیا کی ایسی شخصیات کو ملک کی تعمیر

و ترقی میں شامل کرنا ہے جو ریاستی مفاد کے لیے کام کر سکتے ہیں، واضح رہے کہ ایسے افراد کو اماراتی کابینہ اور لوکل مجالس عاملہ کے ذریعے شہریت کے لیے منتخب کیا جائے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *