پاکستان اور روس کے مابین فلیگ شپ گیس پائپ لائن منصوبہ طے پا گیا‎

اسلام آباد .. پاکستان اورروس کاسٹیم گیس پائپ لائن

کی تعمیر کے لیے معاہدہ طے پا گیا جس میں کراچی سے لاہور تک تقریبا1100کلومیٹر گیس پائپ لائن بچھائی جائے گی،معاہدے پر سیکرٹری پٹرولیم ڈاکٹرارشد محمود اورروس کی وزات توانائی کےڈپٹی ڈائریکٹر الیگزینڈٹولپاروف نے دستخط کیے۔ تفصیلات کے مطابق

پاکستان اور روس کے مابین سٹیم گیس لائن کی تعمیر کے معائدے کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا دستخط کی اس تقریب میں وزیرتوانائی حماد اظہر ،وزارت پٹرولیم اورروس کی وزارت توانائی کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ

یہ منصوبہ 2015 سے تاخیر کا شکار تھا ،ا?ج ٹیکنکل تعاون کے لیے دستاویزات کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں ،منصوبے پر2.5ارب ڈالرلاگت ا?ئے گی اوریہ 2023تک مکمل ہوگا ،پاکستان کے نارتھ سے ساؤتھ کی جانب گیس سٹیم لائن اہم منصوبہ ہے مقامی کمپنیاں گیس پائپ لائن بچھانے کاکام کریں گی،جبکہ منصوبے کا

درآمدسامان روس سے آئے گا۔ انہوںنے کہا کہ گیس پائپ لائن کے ٹیرف کا تعین اوگرا کرے گا گیس پائپ لائن کی تعمیر سے پاکستان کے شمال سے جنوب کی جانب گیس کی ترسیل ہوگی معاہدے سے دونوں ملکوں کے درمیان معاشی اورتوانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھے گا ۔ اس موقع

پر سربراہ روسی وفد الیگزینڈٹولپاروف نے کہا کہ شمال سے جنوب گیس پائپ لائن پاکستان کے لیے اہم منصوبہ ہے یہ منصوبہ پاکستان کی ترقی اورانرجی سکیورٹی کیلیے سنگ میل ثابت ہوگا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.