آپ شادی کی تیاریاں کریں میں آجاؤں گا۔۔ جانیے ان 3 شہیدوں کی رلا دینے والی کہانیاں جن کے گھر ویران ہوگئے

پاکستان آرمی دنیا کی واحد آرمی ہے جو بیک وقت اندرونی اور

بیرونی دشمنوں سے لڑ رہی ہے۔ ایسے میں پاکستان آرمی کے بے شمار جوانوں نے اپنی جان کا نظرانہ پیش کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ہے۔ لیکن ان سب میں کچھ ایسے بھی شہید جوان ہیں جن کے سر سہرا سجنے والا تھا، تو کوئی باپ بنا تھا۔وطن کی خاطر ان جوانوں نے اپنی خوشیوں کو

وطن پر قربان کر دیا۔ ایسے ہی چند جوانوں کے بارے میں آپ کو بتائیں گے۔ کیپٹن عفان مسعود خان بلوچستان کے ضلع پسنی میں آئی ای ڈی بلاسٹ کے نتیجے میں شہید ہو گئے ہیں جبکہ عفان ان جوانوں میں شامل ہیں جو کہ بہت ہی خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ جوان بھی تھے۔ کیپٹن عفان دو ماہ پہلے ہی

والد بنے تھے، ان کے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ شہید فیض اللہ فرنٹئیر کور (ایف سی) کے جانباز جوان تھے۔ شہید فیض اللہ گلگت بلتستان میں شہید ہو گئے تھے۔ شہادت سے چند روز قبل فیض اللہ کی شادی طے پا گئی تھی، تیاریاں عروج پر تھیں، فیض اللہ

کی شادی کے کارڈ چھپ چکے تھے، مگر شہادت کی خبر نے شادی کے گھر میں افسردگی کا ماحول پیدا کر دیا تھا، اگرچہ فیض اللہ شہید ہوئے تھے، مگر جوان اولاد کا غم کسی بڑے صدمے سے کم نہیں تھا۔ کیپٹن روح اللہ کا شمار بھی

پاکستان آرمی کے خوبصورت اور باصلاحیت جوانوں میں ہوتا ہے۔ کوئٹہ میں پولیس لائن پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کیا تھا۔ کیپٹن روح اللہکی دو ماہ بعد شادی ہونا تھی، مگر

جام شہادت نے سب کچھ بدل کر رکھ دیا۔ ان جوانوں نے وطن کی خاطر اپنی خوشیوں کو قربان کر دیا تھا، مگر دہشت گردوں کو ان کے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *