عید کے دوسرے اور تیسرے دن ان علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان محکمہ موسمیات کی زبردست خوش خبری

جمعرات کے روز پنجاب

، کشمیر، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اورشمالی بلوچستان میں آندھی/تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔ س دوران پنجاب،بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیرمیں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔جمعے کے روز

پنجاب ،بالائی خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان ،کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی/تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیرمیں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں

موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، کشمیر،خیبرپختو نخوا، بلوچستان اورگلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):

پنجاب: کشمیر: راولاکوٹ 89 ، مظفرآباد (ایئرپورٹ 32 ، سٹی 24) ، کوٹلی 21 ، گڑھی دوپٹہ 07 ، اسلام آباد (سیدپور 80 ، گولڑہ 76 ، زیروپوائنٹ38 ، ایئرپورٹ، بوکرا 01) ، حافظ آباد 73 ، جوہرآباد 71 ، گوجرانوالہ 61 ، فیصل آباد 49 ، جھنگ 57 ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 55

، اوکاڑہ 41 ، سیالکوٹ (سٹی 31 اور ایئرپورٹ 23) ، لاہور (ایئرپورٹ 31 اور سٹی 32) ، سرگودھا 28 ، بھکر 23 ، ساہیوال 22 ، گجرات 20 ، مری 18 ، منڈی بہاؤالدین 17 ، نور پور تھل ، نارووال 15 ، کوٹ ادو 12 ، قصور 11 ، راولپنڈی (شمس آباد 09 اور چکلالہ 04) ،

لیہ ، منگلا 09 ، جہلم 07 ، خانیوال 06 ، چکوال 03 ، ملتان (ایئرپورٹ 02) ،اٹک01، خیبر پختونخوا: مالم جبہ 68 ، بالاکوٹ 28 ، دیر (بالائی 19 اور زیریں 05) ، کالام19 ، پٹن 18 ، کاکول 15 ، پاراچنار 10

، ڈی آئی خان (ایئرپورٹ 09 اور سٹی 08) ، پشاور (ایئرپورٹ 09 اور سٹی 03) ، بنوں 07 ، میرکھانی ، 05 ، دروش ، اور سیدو شریف 02 ، گلگت بلتستان: بابوسر 26، بگروٹ 24 ، گوپس 17 ، گلگت 13 ، بونجی 09 ،

چلاس 02 ، استور 01 اور بلوچستان : کوہلو میں03ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی45،دادو اور تربت میں 44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.