کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی شامت آگئی، حکومت نے موبائل سمیں بند کرنے کا فیصلہ کر لیا

کراچی ) سندھ حکومت کی جانب سے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے

شہریوں کی موبائل سمیں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزیر اعلیٰ سندھمرادعلی شاہ کی جانب سے ہدایت دی گئی ہے کہ ایک ہفتے کے دوران ویکسین نہ کروانے والوں کا موبائل سم بلاک کیاجائے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابقوزیراعلیٰ سند ھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ

ویکسین نہ کروانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں آئندہ ماہ سے روک دی جائیں گی جبکہ پاکستان ٹیلیکمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) تمام لوگوں کو میسج بھیجے کہ وہ ویکسین کروائیں۔اس ضمن میں صوبائی حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پی ٹی اے کو خط لکھا جائے گا۔مراد علی شاہ کی جانب سے

سیکریٹری فنانس کوا ے جی سندھ سے رابطہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔الاضحیٰ کی 3 چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم کی ہدایت کے بعد وزارت داخلہ نے سرکاری ملازمین کیلئے 20 سے 22 جولائی تک عید کی تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ یوں سرکاری ملازمین کو

عید کے تیسرے روز دفاتر میں حاضری دینا ہوگی۔اس سے قبل وفاقی کابینہ نے بھی عیدالاضحیٰ کیلئے تین چھٹیوں کی ہی منظوری دی تھی، اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ این سی اوسی کی خواہش تھی کہ عید کی 5 دن کی چھٹیاں ہوں لیکن وفاقی کابینہ نے تین چھٹیوں

کی منظوری دی ، عیدالااضحیٰ پر 20، 21اور 22 جولائی تک تین دن کی چھٹیاں کی جائیں گے۔دوسری جانب یہ امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ سرکاری ملازمین 17 جولائی بروز ہفتہ سے تعطیل پر چلے جائیں گے اور 25 جولائی بروز اتوار تک 9 تعطیلات کے مزے لوٹیں گے ، کیوں کہ

سرکاری ملازمین کیلئے 17 جولائی بروز ہفتہ کو ہفتہ وار تعطیل سے تعطیلات کا آغاز ہو جائے گا، 18 جولائی کو اتوار کی چھٹی جب کہ 20 جولائی کو حج کی چھٹی ملے گی ، اس کے بعد 21، 22 اور 23 جولائی کو

عید کی چھٹیاں جب کہ 24 اور 25 جولائی کو ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی، اس طرح ملازمت پیشہ افراد و 17 جولائی سے 25 جولائی تک عید کی 9 چھٹیاں مل جائیں گی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.