آزاد کشمیر الیکشن، عمران خان نے ایک رکشہ ڈرائیور کو ٹکٹ دیا جو جیت گیا، بڑے بڑے امیدوار منہ دیکھتے رہ گئے

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اللہ تعالی عزتوں کے فیصلے کرتا ہے، عمران خان نے راولپنڈی میں ایک رکشہ ڈرائیور کو ٹکٹ دیا،

بڑے بڑے امیدوار منہ دیکھتے رہ گئے۔لال حویلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ساری قوم کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں وزیر داخلہ ہوں، کوئی

ایف سی اور رینجرز نہیں لگائی، اگر کوئی ثابت کر دے تو میں جواب دہ ہوں۔ ہمارے شہر کی روایت ہے کہ ہمالیکشن میں نہیں لڑتے۔شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم عمران خان کی کشمیر میں بھی حکومت بننے جا رہی ہے، سندھ بھی تیاری رکھے۔ ایک دن سندھ میں

بھی تحریک انصاف حکومت بنے گی۔ان کا کہنا تھا کہ بڑے شہروں میں الیکشن آسان ہوتا ہے۔ کل ہی لاہور میں کہہ دیا تھا کہ سات بجے نتائج کا اعلان کروں گا۔ پاکستان میں دنیا کے بڑے کام عمران خان کرنے جا رہا

ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچیکی طرح راولپنڈی، لاہور اور پشاور سے بھی جعلی شناختی کارڈ نکالنے جا رہا ہوں۔ راولپنڈی شہر نے ثابت کیا عوام عمران خان کیساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں جو پیسہ خرچ ہوا اس کا ذکر نہیں کرنا چاہتا، یہ جمہوریت کی

توہین ہے۔ عمران خان اس لیے کہتے ہیں کہ الیکٹرانک مشین کا الیکشن کروایا جائے تاکہ دھاندلی کو روکا جا سکے۔شیخ رشید نے کہا کہ تحریک انصاف پہلی بار ایک غریبآدمی کے ساتھ راولپنڈی سے کشمیر الیکشن جیتی ہے۔ اس پر میں سارے شہر کو مبارکباد دیتا ہوں، کیش گروپ ہار گیا، عمران خان جیت

گیا۔ دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کشمیر کا الیکشن جیت گئے تو ہم دھاندلی زدہ نتائج قبول نہیں کریں گے،قبائلیوں کا انضمام تو کردیا گیا، اب اسلام آباد میں بیٹھے لوگوں کو سمجھ نہیں

آرہی کہکرنا کیا ہے۔ اتوار کو یہاں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر میں

ریفرنڈم کی بات کرکے اقوام متحدہ کی قراردادوں، پاکستان اور کشمیریوں کے 70 سالہ موقف سے غداری کی ہے، ہم نے پہلے کہہ دیا تھا کہ عمران خان نے کشمیر پر سودا بازی کردی اور یہ بیان ہمارے موقف کا ثبوت ہے، اب دھاندلی سے

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.