نیا سیلری ٹیکس، تنخواہ دار طبقے پر بجلیاں گرا دی گئیں

نیا سیلری ٹیکس، تنخواہ دار طبقے پر بجلیاں گرا دی گئیں

اسلام آباد تنخواہ دار طبقے کے لیے نیا سیلری ٹیکس ریٹ متعین کر دیا گیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق سالانہ چھ لاکھ تنخواہ ہونے پرکوئی ٹیکس عائد نہیں ہو گا۔ چھ لاکھ سے بارہ لاکھ تک سالانہ تنخواہ پر پانچ فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ

بارہ لاکھ سے اٹھارہ لاکھ روپے سالانہتنخواہ پر دس فیصد ٹیکس دینا ہو گا اور اس سلیب کے تنخواہ داروں کو تیس ہزار روپے سالانہ رقم جمع کروانا ہو گی ۔اٹھارہ سے پچیس لاکھ روپے سالانہ تنخواہپر 15 فیصد ٹیکس دینا ہو گا، اس سلیب کے تنخواداروں کو 90 ہزار روپے

سالانہ رقم جمع کروانا ہو گی۔ پچیس لاکھ سے پینتیس لاکھ روپے تک کے تنخواہ داروں پر 17 فیصد ٹیکس لاگو ہو گا، اس سلیب کے تنخواہ داروں کو ایک لاکھ 95 ہزار روپے کی رقم جمع کروانا ہو گی۔35 لاکھ روپے سے 50 لاکھ روپے تک کی سالانہ

تنخواہ پر 17.5 فیصد ٹیکسلاگو ہو گا اور اس سلیب کے تنخواہ داروں کو سالانہ تین لاکھ 95 ہزار روپے سالانہ دینا ہوں گے۔اسی لاکھ روپے سے ایک کروڑ بیس لاکھ روپے کی سالانہ تنخواہ پر 25 فیصد ٹیکس ہو گا اور ان تنخواہ داروں کو سالانہ 13

لاکھ 45 ہزار روپے دینا ہوں گے۔ ایک کروڑ بیس لاکھ سے زائد تنخواہ پر 27.5 فیصد ٹیکس ہو گا اور ان تنخواہ داروں کو 23 لاکھ 45 ہزار روپے سالانہ جمعکروانا ہوں گے۔ تین تا پانچ کروڑ سالانہ تنخواہ پر 30 فیصد ٹیکس

دینا ہو گا جبکہ سالانہ 72 لاکھ 95 ہزار روپے سالانہ جمع کروانا ہوں گے۔ دستاویزات میں مزید کہا گیا کہ پانچ کروڑ سے ساڑھے سات کروڑ روپے سالانہ سے زیادہ تنخواہ پر 32.5 فیصد ٹیکس

ادا کرنا ہو گا جبکہ ایک کروڑ 32 لاکھ 95 ہزار روپے بھی سالانہ جمع کروانا ہوں گے۔ دستاویزات کے مطابق یہ سیلری ٹیکس ریٹ مالی سال 22-2021ء تک لاگو رہے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.