بریکنگ نیوز!! بڑا طوفان آنے والا ہے ؟ محکمہ موسمیات نے ہنگامی الرٹ جاری کر دیا

، پنجاب کے 2 دریا بپھرنے اور لاہور سمیت کئی شہروں میں

اربن فلڈنگ کا الرٹ جارے30…. جولائی تک ملک کے وسطی اور شمالی علاقوں میں طوفانی بارشیں ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق وسطی و شمالی پنجاب سمیت خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں اورتیزہواؤں کا نیا سلسلہ شروع ہونیکا امکانہے۔ بتایا گیا

ہے کہ رواں ماہ کے آخر میں مون سون بارشوں کا انتہائی تگڑا سسٹم پنجاب اور شمالی علاقوں کو متاثر کرے گا۔جاری رپورٹ کے مطابق 27 جولائی سے شروع ہونے والے بارشوں کے سلسلے کے باعث دریائے جہلم اور دریائے چناب میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ

لاہور، گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں میں اربن ہنگامی صورتحال کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب خیبرپختونخواہ میں طوفانی بارشوں کی پیشن گوئی کے پیشن نظر پی ڈی ایم اے نے متعلقہ انتظامیہ اورتمام اداروں کو مراسلہ جاری کردیا ۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صوبہ کے بعض اضلاع میں مون سون کی بارشوں اورتیزہوائوں کا سلسلہ منگل سے شروع ہونے کا امکان ہے جو جمعہ کے دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ انتظامیہ اور اداروں کوپیشگی اقدامات اورالرٹ رہنے کی ہدایات کردی گئی ہے۔ اعلامیہ کےمطابق

شانگلہ،بٹگرام،بونیر،مانسہرہ،بالاکوٹ،ایبٹ آباد، کوہستان، مردان، چارسدہ ،کوہاٹ کی برساتی نالوں میں طغیانی کاخدشہ ہے، پشاورمیں اربن فلڈنگ اوربالائی اضلاع میں لینڈسلائیڈنگ کے بھی خدشات ہیں۔ واضح رہے کہ ملک کے بیشتر علاقے اس وقت

بادلوں کی لپیٹ میں ہیں، خاص کر وسطی پنجاب سے لے کر اسلام آباد، خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں گہرے بادل چھائے ہیں، جبکہ سندھ اور بلوچستان کے بھی کئی علاقوں میں آئندہ چند روز کے دوران بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.