بجلی سستی ہوگئی، صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں ریلیف ملے گا

بجلی سستی ہوگئی، صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں

ریلیف ملے گا بجلی 21 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی، قیمت میں کمی جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی اسلام آباد ( 28 جولائی2021ء) مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر ہے کہ حکومت کی جانب سے بجلی سستی کردی گئی ، صارفین کو

آئندہ ماہ کےبلوں میں ریلیف ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق بجلی 21 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے ، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ، صارفین کو اس حوالے سے آئندہ ماہ کے بلوں میں ریلیف ملے گا تاہم اس فیصلے کا اطلاق لائف لائن، زرعی اور کےالیکٹرک صارفین پر

نہیں ہوگا۔ دوسری جانب نان ٹیکس فائلر بجلی صارفین کے بلوں پر اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کردیا گیا ، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے اپنے صارفین کو آگاہ کیا گیا ہے کہ یکم جولائی سے مخصوصی صارفین پر اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے ، لیسکو کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کے فیصلے کے تحت

یکم جولائی سے وہ تمام صارفین جو ٹیکس فائلر نہیں ہیں، اگر ان کا بجلی کا بل 25 ہزار روپے سے زائد ہوا، تو ان پر اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کیا جائے گا۔دیا، ملک کے تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز میں نادرا دفاتر کھولے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کاشناختی کارڈ کے حصول سے متعلق اہم اعلان سامنے آیا ہے، جس میں

انہوں نے کہا ہے کہ پہلی بارشناختی کارڈ مفت بنےگا ، ملک کے تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز میں نادرا دفاتر کھولیں گے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے گفتگو میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس کون نہیں جاتا؟سب ہی جاتےہیں، اوورسیزپاکستانیوں نے مدد کی ورنہ روز کشکول لیکر پڑوسی ممالک جانا پڑتا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ماضی میں بجلی کےمہنگے معاہدےکیےگئے، پاکستان میں

بجلی سستی ہوجائےتوبہت سےمسائل حل ہوجائیں گے ، احساس پروگرام سے غریبوں کی بہت مدد ہورہی ہے۔ویزوں کے اجرا کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام ویزے آن لائن ہوگئے، جس کا کریڈٹ عمران خان کو جاتاہے ، پہلی بارملک میں ایگزٹ ویزا بھی آن لائن کردیا ہے اور 2 ہزار180روپے اضافی فیس کےساتھ ایک دن میں بھی پاسپورٹ مل سکتا ہے۔شناختی کارڈ کے حصول سے

متعلق ان کا کہنا تھا کہ پہلی بارشناختی کارڈ مفت بنےگا ، ملک کے تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز میں نادرا دفاتر کھولیں گے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ ہمیں بہترالیکشن کے معاملات کی طرف جاناچاہئے، پاکستان میں وہ وقت آگیا ہے کہ ہمیں تلخیوں کوختم کرناہے، ساری پارٹیوں کومل بیٹھ کرالیکشن اصلاحات پربات کرنی چاہئے، تمام جماعتوں کوملکربارڈرکی صورتحال پربات کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز

پاکستانیوں نے نو بلین ڈالرز بھیجے ہیں، پاکستان میں بجلی سستی ہوجائے تو بہت سے مسائل حل ہوجائیں گے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ چار سال کی حکومت کے بعد لوگ الیکشن میں اتر جاتے ہیں، پاکستان میں وہ وقت آگیا ہے کہ ہمیں تلخیوں کو ختم کرنا ہے، تمام جماعتوں کو مل کر الیکشن اصلاحات کے لیے بیٹھنا چاہیے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.