مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کر دی

مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل، محکمہ موسمیات نے

اسلام آباد، راولپنڈی، لاپور، فیصل آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کر دی- تفصیلات کےمطابق مغربی ہواوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہونے کے بعد محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پنجاب خطہ پوٹھوہار، سیالکوٹ، نارووال،لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد،

قصور میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گئی۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے- منڈی بہاوالدین، بھکر، میانوالی اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ خیبرپختونخوا میں

ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، سوات، دیر میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔مالاکنڈ، پشاور، مردان، صوابی، کرم، کوہاٹ، بنوں، وزیرستان اور ڈی آئیخان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔صوبہ کے دیگر اضلاع میں کل موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ سندھ کے

بیشتر جنوبی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کراچی، ٹھٹہ، بدین اور تھر پارکرمیں ہلکی بارش/ بوندا باندی کی توقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں کل موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم شام /رات کے اوقات میں بارکھان، ڑوب اور گردوانواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے کشمیر اور

گلگت بلتستان میں کل تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھبارش کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھکر میں 102، اسلام آباد کے علاقوں ائیر پورٹ 32، گولڑہ 11، بوکڑہ 07، سٹی 04 میں ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ منگلہ 32، لاہور کے

علاقوں تاجپورہ27، ائر پورٹ 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جہلم 15، مری 10، اٹک 07، نارووال 06، سیالکوٹ کے علاقوں ائیر پورٹ 06، سٹی 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔راولپنڈی کے علاقوں شمس آباد 06 اور چکلالہ 02 میں ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔کرور (لیہ) 06، گجرات 05، ملتان کے علاقوں

سٹی 04 اور ائر پورٹ 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ منڈی بہاؤالدین 02، کشمیر کے علاقوں مظفر آباد ائیر پورٹ 12، سٹی 10 میں ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔کوٹلی 07، راولاکوٹ 05، خیبر پختو نخوا کے علاقوں ڈیرہ اسماعیل خان ائیر پورٹ 27، سٹی 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پشاور کے

علاقوں سٹی 17، ائیر پورٹ 09 میں ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بالاکوٹ 16، بالائی دیر 01، زیریں دیر 02، چراٹ، کاکول 07، سیدو شریف 06 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گلگت بلتستان اور بابوسر میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آج کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں دادو، دالبندین، نوکنڈی 43، سبی اور تربت میں 42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.