تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش۔۔ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھار خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم

گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم کشمیر، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔ پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم صبح اورشام /رات کے اوقات میں

کشمیر، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران:ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم پنجاب: ٹی ٹی سنگھ01، خیبر پختو ن خوا:

دیر 04، میر کھا نی 3، کالام 2، گلگت بلتستان: بگروٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گز شتہ روز ر یکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:دادو، نو کنڈی ، تربت43اور دا لبندین میں 42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔◘ جنوبی پنجاب:مغربی ہواؤں کے سلسلے کے سبب ڈی جی خان میںسلیمان کے پہاڑوں

بشمول فورٹ منرو میں انتہائی تیزبارش کا امکان ہے، جس کی مقدار 50 سے75 ملی میٹرتک پہنچ سکتی ہے۔ ملتان، ساہیوال، وہاڑی اور بہاولنگرمیں بھی چند ایک مقامات پر یا کہیں کہیں رواں ہفتےکے وسط میں کم از کم ایک تیز بارش کا سلسلہ متاثّر کر سکتاہے۔ ان علاقوں میں گرج چمک کے طوفان کے زیرِ اثرزیادہ سے زیادہ

ہواؤں کی رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹہ تکپہنچنے کا امکان ہے۔خیبر پختونخواہ، مغربی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان می40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہواؤں کیساتھ بڑےپیمانے پر تیز بارش کی توقع ہے۔ جنوبی اور مشرقی پنجاب،جنوب مشرقیبلوچستان بشمول لسبیلہ اور اوران کےعلاقوں اور صوبہ سندھ کے کچھ حصّوں میں بھی بعض مقامات پر یا کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.