عوام تیار کرلیں کراچی سے کشمیر تک کہاں کہاں بارشیں تباہی پھیرنےوالی ہیں؟محکمہ موسمیات نے صاف صاف بتا دیا

عوام تیار کرلیں،کراچی سے کشمیر تک کہاں کہاں بارشیںتباہی پھیرنےوالی ہیں؟محکمہ موسمیات نے صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(…محکمہ موسمیات کے مطابق سلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کےعلاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ پنجاب صوبہ کے بیشتراضلاع میںموسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ تاہم خطۂ پوٹھوہار، سیالکوٹ، نارووال، لاہور،گوجرانوالہ اور

منڈی بہاؤالدین میں تیز ہواؤں اورگرجچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا صوبہ کے بیشتراضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود ر رہے گا۔ تاہم ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان، دیر،مالاکنڈ، سوات ، مردان ،پشاور،کرم اورکوہاٹ میں تیز ہواؤں اورگرجچمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔سندھ صوبہ کے بیشتر جنوبی اضلاع میں

مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کراچی میں ہلکی بارش بوندا باندی کی توقع ہے۔بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاعمیں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم شام رات کے اوقات میں ژوب ، بارکھان اور گردوانواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں

چند مقامات پر تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہےمٹّی کے طاقتورطوفان کیساتھ کہیں کہیں معتدل سے تیز بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔ آندھی کی رفتار 80 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ متوقع ہے۔ لہٰذا علاقہ مکین طوفانکے دوران گھروں میں

محفوظ رہیں۔ اس ہی طرحگرج چمک کے طوفان کیرتھر کے پہاڑوں پر بن کر جنوب کی سمت میں بڑھ رہے ہیں۔جس سے لسبیلہ اور اوران کے علاقوں میں 70 ے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی کیساتھ معتدل سے تیز بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.