پاکستانیوں کیلئے اپنے دروازے کھول دیے

متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کیلئے اپنے دروازے کھول دیے

ابو ظہبی متحدہ عرب امارات نے پاکستان ، بھارت ، نائیجیریا اور دیگر ممالک سے ٹرانزٹ پروازوں سے آنے والے مسافروں کے داخلے پر عائد پابندی ختم کر دی ۔العربیہ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے چند ماہ قبل کورونا کے باعث جنوبی ایشیا اور افریقہ کے بعض ممالک کے مسافروں کی آمد پر پابندی عائد کی تھی جو

اب ہٹا دی گی¿ی ہے ۔ یو اے ای کی نیشنل ایمرجنسی اینڈ کرائسز مینجمنٹ اتھارٹی نے منگل کے روز اپنے آفیشل ٹویٹر پر کہا کہ جن ممالک کی پروازوں کو معطل کیا تھا وہاں سے مسافر اپنے ائیرپورٹس سے ٹرانزٹ پروازوں کے ذریعے پانچ اگست سے متحدہ عرب امارات آسکتے ہیں لیکن انہیں روانگی سے 72 گھنٹے قبل

کا پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔ این سیما کی جانب سے کہا گیا کہ ایسے مسافروں کو اپنی حتمی منزل کے بارے میں آگاہ کرنا ہوگا جبکہ متحدہ عرب امارات کے ہوائی اڈوں کو ایسے راہداری مسافروں کے عارضی قیام کیلئے الگ انتظام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ

یو اے ای کا کار آمد ویزہ رکھنے والے مسافروں کے داخلے سے پابندی ختم کر دی جائے گی مگر ایسے مسافروں کے پاس اماراتی حکام کا مکمل ویکسین لگوانے کا تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ ہونا چاہئے ۔ انہیں سفر سے قبل آن لائن داخلہ کی اجازت کیلئے درخواست دینا ہوگی اور 48گھنٹے قبل کی کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ

دینا ہوگی ۔ابوظبی( 6 اگست 2021ء) متحدہ عرب امارات کی جانب سے 5اگست بروز جمعرات سے پاکستان سمیت چھ ممالک کے مسافروں کو امارات واپس آنے کی مشروط اجازت دے دی گئی ہے۔ اماراتی حکام کے مطابق امارات کا کارآمد ویزہ رکھنے والے واپس آسکیں گے تاہم وہی افراد فوری طور پر سفر کر سکتے ہیں جنہوں نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین

کی دونوں خوراکیں لگوا رکھی ہیں اور دوسری خوراک لگوائے ہوئے بھی کم از کم چودہ روز گزر چکے ہوں گے۔\اس حوالے سے ابوظبی کی سرکاری فضائی کمپنی اتحاد ایئر ویز کی جانب سے اہم اعلان کیا گیا ہے۔ اتحاد کی ویب سائٹ پر آگاہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کے تین شہروں سے ابوظبی کے لیے جلد پروازیں شروع کی جائیں گی۔ اتحاد ایئر ویز کا کہنا ہے

کہ 10 اگست سے پاکستان کے تین شہروں کراچی ، لاہور اور اسلام آباد سے ابوظبی کے لیے پروازیں شروع ہو جائیں گی۔اس کے علاوہ بھارتی شہروں چنائی، کوچی، دہلی، تری وندناپورم اور بنگلورو سے ابوظبی کے لیے پرواازیں 7 اگست 2021ء سے بحال کی جائیں گی۔10 اگست سے بھارتی شہروں حیدر آباد، ممبئی اور احمد آباد سے ابوظبی کے لیے

فلائٹس کی روانگی شروع ہو جائے گی۔ بنگلہ دیش اور سری لنکا کے ٹرانزٹ مسافروں کے لیے بھی 10 اگست سے پروازوں کا آغاز ہوگا۔ایئر لائن نے آگاہ کیا ہے کہ پاکستان سے ابوظبی پہنچنے والے مسافروں کے پاس پی سی آر ٹیسٹ کی نیگیٹو رپورٹ ہونا لازمی ہو گی، جسے پرواز روانگی کے لیے

جاری ہوئے 48 گھنٹے سے زائد وقت نہ گزرا ہو۔ انہی مسافروں کو امارات آنے کی اجازت دی جا رہی ہے، جنہوں نے مکمل ویکسی نیشن کروارکھی ہے یعنی دونوں خوراکیں لگوا رکھی ہیں اور دوسری خوراک لگوائے بھی کم از کم 14 روز گزر چکے ہوں۔ ورنہ انہیں ویکسین کی شرط پوری کرنے کا انتظار کرنا ہوگا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.