شیخ رشید نے خوشخبری سنا دی

بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے خوشخبری سنا دی

اسلام آباد ( 09 اگست 2021ء) : بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے خوشخبری سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ جلد ایسا سرٹیفکیٹ بنائیں گے جس میں خلیجی ممالک میں

منظورہ شدہ ویکیسنز کے بوسٹر شاٹ کا اندراج کیا جا سکے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ سائینو ویک کو اسلامی ممالک میں قبول نہیں کیا جارہا جس کے سبب لوگوں کو کافی مشکلات درپیش ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جن افراد نے وہ ویکسین لگوائی جوخلیجی ممالک میں قابل قبول نہیں ان کے لیے نادرا

کا نیا سرٹیفکیٹ متعارف کروایا جائے گا۔ نادرا کے جاری کردہ نئے سرٹیفکیٹ میں میں اضافی ویکسین کے اندراج کی گنجائش ہوگی۔واضح رہے کہ سعودی عرب کی منظور شدہ چار ویکسینز ہیں جن میں

فائزر، آیسٹرا زینیکا، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن شامل ہیں۔ سعودی عرب جانے والوں کے لیے لازم ہے کہ چین کی تیار کردہ سائنو فارم یا سائنو ویک ویکسین کے دونوں ٹیکے لگوانے کے باوجود سعودی عرب میں

ایک بوسٹر ویکسین بھی لگوائیں۔ چینی ویکسین لگوانے والوں کو فائزر، ایسٹرا زینیکا، موڈرنا یا جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین کا بوسٹر ڈوز لگوانا پڑے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.