’اتھرا عشق نئیں سون دیندا’: جمائماکو اب کس سے عشق ہو گیا۔پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین خبر

لندن.. وزیراعظم عمرانخان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے

ٹویٹر پر دلچسپ ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اتھرا عشق نئیں سون دیندا‘تفصیلات کے مطابق جمائما گولڈ سمتھ کا شمار سماجی رابطوں کی ویبسائٹس پر بہت فعال صارفین میں ہوتا ہے اور اکثر اور اکثر ٹویٹر سمیت دیگر پلیٹ فارم اپنی رائے کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔جمائما گولڈ سمتھ نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر

اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستانی فالوورز سے پوچھا کہ میرے پاکستانی فالوورز کے لیے سوال- کیا کوئی مجھے بتا سکتا ہے کہ میں عظیم نصرت فتح علی خان کے گیت اتھرا عشق نی سون دیندا کےگانے کا انگریزی ترجمہ کیسے تلاش کروں؟خیال رہے کہ وزیراعظم کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے تین گھنٹے کے بعد

ٹویٹر سے اپنے ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا۔ یاد رہے کہ 20 جولائی کو جمائما نے کہا تھا کہ یہود دشمنی پر مبنی حملوں کے بعد پاکستان چھوڑ دیا تھا لیکن حملوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے آزاد کشمیر میں انتخابیمہم کے دوران تقریر میں وزیراعظم عمران خان اور

ان کے بیٹوں پر تنقید کی تھی۔مریم نواز نے حویلی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم کہتا ہے کہ میاں نواز شریف نواسہ (جنید) باہر جا کر پولو کھیل رہا ہے۔ اس کے پاس کھیل کھیلنے کے پیسے کہاں سے آئے۔ میں بچوں تک نہیں جانا چاہتی تھی،لیکن

جیسی بات کرو گے اب منہ توڑ جواب ملے گا۔ جنید نواز شریف کا نواسہ ہے، گولڈ سمتھ کا نواسہ نہیں ہے۔ وہ یہودیوں کی گود میں نہیں پل رہا۔اس پر رد عمل دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے کہا کہ ایک دہائی تک میڈیا اورسیاستدانوں کی طرف سے یہود دشمنی پر

مبنی حملوں (جن میں قتل کی دھمکیاں اور میرے گھر سامنے مظاہرے شامل تھے) کے بعد2004ء میں پاکستان چھوڑ دیا تھا لیکن حملوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ مریم نواز شریف نے آج اعلان کیا ہے کہ میرے بچے یہودیوں کی گود میں پلے ہیں۔جمائما کے ٹویٹ کو

ری ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لکھا کہ مجھے آپ، آپ کے بیٹوں یا آپ کی ذاتی زندگی سے قطعا دلچسپی نہیں ہے۔ کیونکہ میرے پاس کرنے اور کہنے کے لئے بہتر کام ہیں، آپ صرف اپنے سابقہ شوہر کو الزام دیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.