مون سون بارشوں کی کے نئے سلسلہ کی انٹری۔ کل سے پورا ہفتہ شدید بارشیں ،کہاں کہاں سیلاب آسکتا؟محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

مون سون بارشوں کی کے نئےسلسلہ کی انٹری۔ کل سے

پورا ہفتہ شدید بارشیں ،کہاں کہاں سیلاب آسکتا؟محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا اسلام آباد(..محکمہ موسمیات نے 12 سے 17 اگستتک بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں 12سے 15 اگست کے درمیان شمالی و بالائی علاقوں میں

موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔اس دوران بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اورنشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ 15 اگست اور 17 اگست کو بلوچستان کے کچھ علاقوں میں بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی کا اندیشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے

تمام اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہے۔واضح رہے کہ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کراچی سے متعلق بتایا تھا کہ اگست میں معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے۔ ان کا کہناتھا کہ

مونبارشیں ملک کے شمالی علاقوں میں ہونے کا امکان ہے۔انھوں نے ستمبر کے وسط میں زیادہ بارشوں کی پیش گوئی بھی کی تاہم اس سیزن میں گذشتہ مون سون سے کم بارشیں ہونگی۔
اور پشاور میں نشیبی علاقے زیر آب آنے اور کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی

خیبر پختونخوا میں لینڈ سلائینڈنگ کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 15 اگست کی شام سے 17 اگست کے دوران ڈیرہ غازی خان، راجن پور، خانپور، رحیم یار خان، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو، شہید بینظیر آباد، میر پور خاص،

نصیر آباد اور جعفر آباد میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جب کہ کوہلو، لورالائی ، بارکھان، ژوب، زیارت، کوئٹہ، مستونگ، خضدار اور قلات میں بھی تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی
بھی توقع ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.