قرضے دینے کا اعلان کر دیا

بیروزگار افراد کے لیے خوشخبری! حکومت نے

1600اسلام آباد… ) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت مختلف اسکیموں کی مد میں تین سے پانچ سال کے دوران 1600 ارب کے قرضے دیئے جائیں گے، شفافیت کے لیے یہ قرضے احساس پروگرام کے این ایس ای آر میں رجسٹرڈ افراد

کو دیے جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے وزارت خزانہ میں ملاقات کے لیے آئی وزیر اعظم کی معاون خصوصی تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت ریلیف اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے

پروگرام کی کامیابی کی لیے بھرپور تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ شوکت ترین نے کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام کا مقصد پسے ہوئے طبقے کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنا ہے، پروگرام کے تحت 3 سے 5 سال میں 1600 ارب کے

قرضے مختلف اسکیموں کے لیے دیئے جائیں گے اور شفافیت کے لیے کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت قرضے احساس پروگرام کے این ایس ای آر میں رجسٹرڈ افراد

کو دیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام غربت کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ ارب کے قرضے دینے کا اعلان کر دیا

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.