100کلومیٹر فی گھنٹی کی رفتار سے طوفانی ہوائیں، آندھی مٹّی کا طوفان اور تیز بارش، کیا تباہی مچنے والی ہے ؟ محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

موسمی انتباہ! وید ر بسٹرز پاکستان کے مطابق

فیصل آباد اور لاہور کی جانب گرج چمک کے طاقتور طوفان گامزن۔ اس وقت فیصل آباد سے شدید آندھی کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ اگلےکچھ گھنٹے میں لاہور میں بھی 80 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی طاقتور آندھی مٹّی کے طوفان اور تیز بارش

متاثّر کر سکتی ہے۔سیالکوٹ، چنیوٹ،گوجرانوالہ، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ اور نارووال میں بھی 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی کیساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔تازہ ترین: گرج چمک کے طاقتور طوفان

اس وقت سرگودھا کے جنوب میں موجود ہیں اور جنوب مشرق کی سمت میں بڑھ رہے ہیں۔اگلےکچھ گھنٹوں میں خوشاب، چنیوٹ، فیصل آباد، جھنگ اور ملحقہ علاقوں میں 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی کیسات بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔اسکے علاوہ اگلے کچھ گھنٹے میں کوٹلی، میرپور، جہلم اور بھمبر کے علاقوں میں بھی 65 سے 85 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہواؤں کیساتھ تیز بارش کی توقع ہے۔

ابرآلود رہیگا اور ہوائیں چلیں گی۔ رواں پورا ہفتہ ہلکی سے معتدل شدّت کے گرج چمک کے کئی طوفان چند مقامات پر یا کہیں کہیں پشاور، مردان، ہزارہ (ایبٹ آباد)، مالاکنڈ اور کوہاٹ کے علاقوں میں بن سکتے ہیں۔ درج بالا تمام علاقوں بشمول بنّوں، لکّی مروت، ڈی آئی خان اور ٹانک کے علاقوں میں اس پورے ہفتے گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ بلند مقامات پر 25 سے 50 ملی میٹر جبکہ میدانی علاقوں

میں 10 سے 25 ملی میٹر بارش اگلے 7 دنوں میں ہو سکتی ہے۔ اس دوران 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کے جھکّڑ بھی چل سکتے ہیں۔ مطلع جزوی طور پر یا زیادہ تر ابر آلود تاہم زیادہ تر وقت خشک رہیگا، سواۓ کراچی کے جہاں بدھ سے جمعہ کے درمیان سمندری بادلوں سے پھوار یا ہلکی بارش کا امکان ہے۔ ورنہ جنوب مغرب کی سمت سے 25 سے 35کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں جبکہ 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کے جھکّڑ چل سکتے ہیں۔ کراچی، حیدرآباد، بدین اور

میرپورخاص میں زیادہ سے زیادہ ہواؤں کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک متوقع ہے۔ صوبے کے شمالی اور وسطی علاقوں بشمول سکّھر، لاڑکانہ اور نوابشاہ کے علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک کئی دنوں پہنچ سکتا ہے، جو کہ محسوس 50 ڈگری سے زائد ہوگا۔ صوبے کے زیادہ تر علاقوں میں مطلع زیادہ تر ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جس کے سبب درجہ حرارت معمول سے کم رہیں گے۔ شمال مشرقی پہاڑوں

بشمول بارکھان، کوہلو، ژوب، ہرنائی، ڈیرہ بگٹی اور ملحقہ انتہائی شمال مشرقی مقامات بشمول زیارت میں 25 سے 50 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے۔ مکران میں ضلع گوادر اور تربت سمیت ضلع کیچ کے علاقوں میں مطلع زیادہ تر ابر آلود رہیگا جبکہ جنوب یا جنوب مغرب کی سمت سے ہواؤں کے باعث موسم نسبتاً خوشگوار رہیگا (معمول سے 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ کم)، باالخصوص ساحلی پٹّی پر۔ تاہم بارش کا کوئی خاص امکان نہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.