محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

یوم عاشور کے موقع پر کتنی سرکاری چھٹیاں ہونگی؟ محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

لاہور(…محکمہ داخلہ پنجاب نے یوم عاشور کے موقع پر صوبہ پنجاب میں دو چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔دنیا نیوز کے مطابق چھٹیاں 18 اگست بروز بدھ (9 محرم) اور 19 اگست بروز جمعرات (10 محرم) کو ہوں گی۔یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے

نویں اور دسویں محرم پر ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی ہے۔ پابندی کا اطلاق لاہور سمیت پورے پنجاب میں ہوگا، تاہم اس پابندی کا اطلاق خواتین، بچوں اور صحافیوں پر نہیں ہوگا۔
آزاد کشمیر کے صدر کے انتخاب کے لیے تحریک انصاف کے امیدوار بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں، بیرسٹر سلطان محمود کے کاغذات

خواجہ فاروق احمد، غلام محی الدین دیوان اور چوہدری اخلاق نے جمع کروائے جنہیں منظور بھی کر لیا گیا ہے۔دوسری جانب متحدہ اپوزیشن نے ممبر اسمبلی میاں عبدالوحید کو صدر آزاد کشمیر کے لیے مشترکہ امیدوار نامزد کر دیا ہے، معروف اینکر ابرار قریشی نے اپنے نجی پروگرام میں تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں لوٹ مار کا بازار

گرم ہے ، ہو کوئی پیسے کے زور پر آگے آرہا اور کشمیری خوشی سے خود کو لوٹا رہے ہیں ، علی امین گنڈہ پور اور سیف اللہ نیازی نے خوب مال بنایا اور آگے بھی بنائیں گے ، ابرار قریشی نے مزید کہا کہ بیرسٹر کو بڑے طریقے سے آزاد کشمیر کی سیاست سے علیحدہ کر دیا گیا ہے اب وہ صدر تو بن گئے مگر ایوان سے باہر ہو گئے، ان کی سیٹ پر ان کے بیٹے یاسر سلطان الیکشن لڑیں گے مگر

ان کے بیٹے کو وہ نشست جیتنے نہیں دی جائے گی وہ سیٹ ہار جائیں گے اور کوئی اور امیدوار سیٹ جیت جائے گا، ان کا کہنا تھا، آزاد کشمیر کا آنے والا وزیر اعظم سردار تنویر الیاس ہونگے ، چاہے 6 ماہ بعد ہوں یا سال بعد ۔۔آزاد کشمیر کی سیاست میں بہت ڈرامائی موڑ آنے والے ہیں ۔۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.